ای سی سی روزویلٹ ہوٹل کیلیے 125ملین ڈالر کی منظوری کا امکان

PIAکے نیویارک میں واقع ہوٹل کو اپریل 2021  میں111ملین ڈالر قرض چکانا ہے


Zafar Bhutta August 12, 2020
PIAIL کے چیئرمین نے خط میں حکومت سے ہوٹل کے اثاثے بچانے کیلیے استدعا کی۔ فوٹو: فائل

کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی ( ای سی سی ) کے آج ( بدھ کو) ہونے والے اجلاس میں روزویلٹ ہوٹل کیلیے 125 ملین ڈالر کی منظوری دیے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع نے ایکسپریس ٹریبیون کو بتایا کہ 4 اگست 2020 کو پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز انویسٹمنٹ لمیٹڈ ( PIAIL ) کے چیئرمین نے اپنے خط میں ایوی ایشن ڈویژن کو آگاہ کیا ہے کہ پی آئی اے کارپوریشن لمیٹڈ(PIACL) کی مالی حالت اس قابل نہیں کہ مستقبل قریب میں PlAIL کو 50 ملین ڈالر لوٹاسکے اور نہ ہی گروی رکھے گئے اثاثوں کی وجہ سے مزید قرض لیا جاسکتا ہے۔ لہٰذا، خط کے مطابق، حکومت سے فوری طور پر 125 ملین ڈالر فراہم کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ نیویارک میں واقع پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز ( پی آئی اے ) کا ملکیتی ہوٹل قرض میں ڈوب چکا ہے اور اس کے اثاثے خطرے کی زد میں ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں