کراچی میں 1 ہزار تعمیراتی منصوبے جلد شروع ہونے کا امکان

تعمیراتی شعبے کے لیے ریلیف پیکیج کے اعلان کے بعد بلند عمارتیں تعمیر کی جائیں گی


Salman Siddiqui August 15, 2020
ہر عمارت 30سے40منزلہ ہوگی،بیرونی سرمایہ کاروں نے دلچسپی لی ،حسن بخشی ۔ فوٹو : فائل

وفاقی حکومت کی جانب سے تعمیراتی شعبے کے لیے ریلیف پیکیج کے اعلان کے بعد بہت جلد کراچی شہر میں 30 سے 40 کثیر المنزلہ بلند عمارات کی تعمیر شروع ہوجائے گی جبکہ امید ہے کہ شہر میں ایک ہزار کے قریب مختلف تعمیراتی منصوبے بھی جلد ہی شروع ہوں گے۔

بلڈرز اینڈ ڈیولپرز ایسوسی ایشن کے سابق چیئرمین حسن بخشی نے ایکسپرپس کو بتایا کہ کراچی ملک بھر کی تجارتی سرگرمیوں کا مرکز ہے اور جلد ہی اس شہر میں 30 سے 40 بلند و بالا عمارات کی تعمیر شروع ہوگی جن میں سے ہر عمارت 30 سے چالیس منزلہ ہوگی۔

واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے تعمیراتی شعبے میں سرمایہ کاری کے ذرائع نہ پوچھے جانے کی رعایت کے بعد امید ہے کہ ملک بھر میں ایک ہزار کے قریب نئے ہاؤسنگ منصوبے اس سال شروع ہونے جارہے ہیں۔

اسی حوالے سے گزشتہ روز وزیر اعظم کا بھی کہنا تھا کہ 13 بلڈرز نے نیا پاکستان ہاؤسنگ منصوبے میں ایک لاکھ مکانات کی تعمیر کے لیے ایک کھرب 37 ارب روپے سرمایہ کاری کی ہامی بھری ہے۔

حسن بخشی کا کہنا تھا کہ ان تمام منصوبوں کی تکمیل میں تین سے چار سال کا عرصہ لگے گا۔ نئی اسکیم کے تحت ایف بی آر نے چالیس سے پچاس بلڈرز کو رجسٹرڈ کیا ہے جس میں انہیں اس بات کی رعایت دی گئی ہے کہ وہ اپنا سرمایے کا ذریعہ بتانے کے پابند نہیں ہوں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں