بدین میں لاپتہ شخص کراچی جیل میں قید ہونے کا انکشاف

 رینجرز کارٹائرڈ حوالدار سکندر علی 7 سال قبل لاپتہ ہوا تھا، رہائی کیلیے اپیل


Nama Nigar August 17, 2020
 رینجرز کارٹائرڈ حوالدار سکندر علی 7 سال قبل لاپتہ ہوا تھا، رہائی کیلیے اپیل

7 سال قبل بدین سے لاپتہ ہونے والے رینجرز کے رٹائرڈ حوالدار کا کراچی سینٹر جیل میں قید ہونے کا انکشاف، بیمار ضعیف ماں بیوی بچوں کی فوری رہائی کی اپیل۔ بدین شہر کہ محلہ ملوک شاہ کے رہائشی رینجرز کہ رٹائرڈ حولدار سکندر والد علی محمد انڑ 7سال قبل بدین سے لاپتہ ہو گیا تھا۔

سکندر انڑ کی ضعیف العمر بیمار والدہ، بیوی، بچوں اور بھائی نے سکندر کی بازیابی کے لیے کئی بار احتجاج کیا اور لاپتہ سکندر کی بازیابی کا مطالبہ کیا ۔اب ذرائع سے سکندر کی کراچی سینٹر جیل میں قید ہونے کی اطلاع پر سکندر کے گھر میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اور سکندر کے بھائی رجب انڑ نے کراچی سینٹر جیل پہنچ کر قید بھائی سے ملاقات بھی کی۔ کراچی سکندر انڑ کے چھوٹے بھائی اور مقامی الیکٹریشن رجب انڑ نے بھی بھائی کہ کراچی جیل میں قید کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ بھائی نے بتایا کہ اس کو15 روز قبل جیل میں قید کیا گیا۔

اس سے قبل 7 سال وہ کہاں اور کس مقام پر تھا کوئی پتا نہیں۔ سکندر کہ بھائی رجب نے بتایا کہ جیل حکام نے مقدمہ اور کس کیس میں سکندر کو قید کیا ہے تفصیل نہیں دی اور کچھ بتانے کو تیار نہیں۔ سکندر کی والدہ، بیوی اور بھائی نے تمام سول اور فوجی حکام چیف جسٹس پاکستان سے اپیل کی ہے کہ بھائی کی رہائی کے لیے اقدام کئے جائیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں