عمراکمل کیس پی سی بی نے کھیلوں کی عالمی عدالت سے رجوع کرلیا

ہم نے یہ بھی اپیل کی ہے کہ جج صرف ایک ہی ہو تاکہ اخراجات کم آئیں، چیف آپریٹنگ آفیسر


یوسف انجم/ August 18, 2020
پی سی بی سزا میں کمی سے خوش نہیں اوربعض اہم قانونی نکات کی تشریح ابھی تک حل طلب ہے، چیف آپریٹنگ آفیسر

GENEVA/ BRUSSELS/ LONDON: پی سی بی نے عمراکمل کی سزا میں کمی کے خلاف عالمی ثالثی عدالت سے رجوع کرلیا۔

پی سی بی کے چیف آپریٹنگ آفیسرسلمان نصیر کے مطابق یہ فیصلہ خاصا مشکل اور تکلیف دہ تھا لیکن اس بار ہم نے سوچا کہ ایسا کرنا ضروری تھا۔ اینٹی کرپشن ٹربیونل نے عمراکمل کے خلاف اسپاٹ فکسنگ کیس میں تین سال کی سزا سنائی تھی جس کے خلاف عمر اکمل نے اپیل کی اورآزادانہ ایڈڈیجوکیٹرجسٹس ریٹائرڈ فقیرمحمد کھوکھر نے سزا کو کم کرکے اٹھارہ ماہ کردیا تھا۔

سلمان نصیرکے مطابق پی سی بی سزا میں کمی سے خوش نہیں اوربعض اہم قانونی نکات کی تشریح ابھی تک حل طلب ہے۔ اس لیے ہم نے مناسب سمجھا کہ ثالثی عدالت سے رجوع کریں۔ اب یہ کورٹ پرمنحصر ہے کہ وہ سوئٹزرلینڈ یا کسی اورمناسب مقام پر اس کیس کی سماعت کرے۔ ہم نے یہ بھی اپیل کی ہے کہ جج صرف ایک ہی ہو تاکہ اخراجات کم آئیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں