ایف بی آر ٹیکس چوری کی روک تھام اور ریکوری کیلیے آپریشن تیز

آئی اینڈ آئی کراچی نے 10کروڑ کی ٹیکس چوری میں ملوث مجرم کا 6 روزہ ریمانڈ لے لیا


Ehtisham Mufti August 21, 2020
ڈائریکٹوریٹ I&IIR لاہور نے 4 ارب سیلز ٹیکس کی ریکوری کیلیے کیس فیلڈ آفس بھجوا دیا (فوٹو، فائل)

ایف بی آر کے ماتحت ڈائریکٹوریٹ آئی اینڈ آئی ان لینڈ ریونیو کی جانب سے ٹیکس چوری، فراڈکی روک تھام اور ریکوری کیلیے آپریشنز کی رفتار تیز کردی گئی ہے۔

ڈائریکٹوریٹ آئی اینڈ آئی کراچی کی جانب سے گزشتہ روز جعلی مینوفیکچرنگ یونٹ کے نام پر فنشڈ ٹیکسٹائل مصنوعات درآمد کرکے جعلسازی کے ذریعے 10کروڑ 50لاکھ روپے کی ٹیکس چوری میں ملوث مجرم مبارک خان کاجمعرات کو ٹیکس کورٹ سے 6روزہ ریمانڈ حاصل کرلیاہے۔

ذرائع نے بتایاکہ ایف بی آر کے ماتحت آئی اینڈ آئی لاہور کی جانب سے 4.36 ارب روپے مالیت کی ٹیکس چوری کی ایک واردات کا انکشاف کیاگیاہے۔ ڈائریکٹوریٹ آئی اینڈ آئی آئی آر لاہور نے ایک فوڈ مینوفیکچرنگ یونٹ پر چھاپہ مارکرٹیکس چوری اور ٹیکس فراڈ کا کیس پکڑ لیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں