خیبر پختونخوا حکومت کا چھوٹے ڈیمز کو تفریحی مقامات بنانے کا فیصلہ

ابتدائی طور پر پانچ ڈیمز پرسیاحتی مقام بنائے جائیں گے


احتشام بشیر August 21, 2020
ابتدائی طور پر پانچ ڈیمز پرسیاحتی مقام بنائے جائیں گے

خیبر پختونخوا حکومت نے چھوٹے ڈیمز کو تفریحی مقامات بنانے کا فیصلہ کیا ہے اور ابتدائی طور پر پانچ ڈیمز پرسیاحتی مقام بنائے جائیں گے۔

صوبائی حکومت نے شہریوں کو تفریحی سہولیات مہیا کرنے کے لیے چھوٹے ڈیمز کو تفریحی مقامات بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس سلسلے میں ابتدائی طور پر پانچ چھوٹے ڈیمز پر تفریحی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔ جن پانچ ڈیمز کا انتخاب کیا گیا ہے ان میں کنڈل ڈیم صوابی، جلوزئی ڈیم نوشہرہ ، تھانڈا ڈیم کوہاٹ، چھتری ڈیم ہری پور ، جھنگڑا ڈیم ایبٹ آباد شامل ہیں۔

منصوبے کے تحت ان ڈیمز پر پارکنگ، ریسٹورنٹ ، ٹک شاپ، باربی کیو مقامات ، اوپن کوکنگ کی سہولت کی فراہم کی جائیں گی جبکہ سولر سسٹم لینڈ اسکپنگ ، اسپاٹ اور فشنگ کی سہولت بھی فراہم ہوگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں