جنوبی افریقا کی 139 سالہ قدیم مسجد میں آتشزدگی

۔ آتشزدگی سے مسجد سے ملحقہ تین دیگر عمارتیں بھی متاثر ہوئی ہیں


ویب ڈیسک August 24, 2020
مسجد میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا ہے(فوٹو، ٹوئٹر)

ABBOTTABAD/ MARDAN: جنوبی افریقا کی 139 سال پرانی مسجد میں آگ بڑھک اٹھی جس کے باعث قریبی مساجد بھی متاثر ہوئی ہیں۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق جنوبی افریقا کے شہر ڈربن میں 139 سال قدیم گرے اسٹریٹ مسجد کی عمارت شعلوں کی لپیٹ میں آگئی ہے۔ اسے جنوبی نصف کّرے کی سب سے بڑی مسجد کہا جاتا ہے۔ آتشزدگی سے مسجد سے ملحقہ تین دیگر عمارتیں بھی متاثر ہوئی ہیں۔

ہنگامی حالات سے نمٹنے والے ادارے کے ترجمان کے مطابق فائر بریگیڈ کے عملے نے دو گھنٹون کی مسلسل کوششوں کے بعد آگ پر قابو پالیا ہے تاہم آگ لگنے کے اسباب معلوم نہیں ہوسکے ہیں واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

https://twitter.com/lilithlakshmi/status/1297862273277599744?s=20



گرے اسٹریٹ مسجد میں آتشزدگی کے واقعے کی سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ویڈیوز میں عمارت میں بھڑکتے ہوئے شعلے دیکھ جاسکتے ہیں۔ صارفین نے تاریخی عمارت کو نقصان پہنچے پر گہرے رنج کا اظہار کیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں