عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی

دبئی گولڈ مارکیٹ کے مقابلے میں پاکستانی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت 4500روپے کم رہی ہے


Staff Reporter August 25, 2020
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس 24 قیراط سونے کی قیمت 27ڈالر گھٹ کر1923ڈالر کی سطح پرپہنچ گئی۔(فوٹو، فائل)

ISLAMABAD: بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس 24 قیراط سونے کی قیمت 27ڈالر گھٹ کر1923ڈالر کی سطح پرپہنچنے کے باعث مقامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں بڑی کمی واقع ہوئی ہے۔

منگل کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 2100روپے اور 1801روپے کی کمی واقع ہوئی ہے، جس کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ فی تولہ سونے کی قیمت کم ہ کر 116400روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت گھٹ کر 99794روپے ہوگئی۔

بلین مارکیٹ کے نمائندوں کا کہناہے کہ دبئی گولڈ مارکیٹ کے مقابلے میں پاکستانی صرافہ مارکیٹوں میں منگل کو بھی فی تولہ سونے کی قیمت 4500روپے کم رہی ہے۔ تاہم اسکے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 1430روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت 1226روپے پر مستحکم رہی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں