ملک میں کورونا وائرس کے کیسز میں نمایاں کمی

گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 264 نئے کیسز رپورٹ اور 4 اموات


ویب ڈیسک August 30, 2020
گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 264 نئے کیسز رپورٹ اور 4 اموات

ISLAMABAD: ملک بھر میں کورونا وائرس کے کیسز میں نمایاں کمی آنے لگے۔


نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 264 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور 4 اموات ہوئیں۔ اس طرح مجموعی کیسز کی تعداد 2 لاکھ 95 ہزار 636 ہوگئی ہے اور مجموعی اموات 6288 ہوگئی ہیں۔

ملک میں اب تک دو لاکھ 80 ہزار 547 مریض صحت یاب ہوگئے ہیں جبکہ فعال کیسز کی تعداد 8 ہزار 801 ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں 21 ہزار 434 ٹیسٹ کیے گئے اور مجموعی طور پر اب تک 26 لاکھ 3 ہزار 129 ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں۔

سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد سب سے زیادہ ایک لاکھ 29 ہزار 268 ہے، دوسرے نمبر پر پنجاب ہے جہاں 96 ہزار 741 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں، کے پی میں 36 ہزار 17، بلوچستان میں 12 ہزار 842، اسلام آباد میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 15 ہزار 611، آزاد جموں و کشمیر 2274، گلگت میں 2863 ہوگئی۔

ملک بھر میں 735 اسپتالوں میں کورونا مریضوں کے لیے سہولیات ہیں اوراس وقت 1 ہزار 46 مریض ہسپتالوں میں داخل ہیں۔ ‏اسپتالوں میں کورونا وینٹی لیٹرز کی تعداد 1920 ہے جن میں سے 106 وینٹی لیٹر پر مریض موجود ہیں۔

کورونا وائرس اوراحتیاطی تدابیر

کورونا وائرس کے خلاف یہ احتیاطی تدابیراختیارکرنے سے اس وبا کے خلاف جنگ جیتنا آسان ہوسکتا ہے۔ صبح کا کچھ وقت دھوپ میں گزارنا چاہیے، کمروں کو بند کرکے نہ بیٹھیں بلکہ دروازہ کھڑکیاں کھول دیں اور ہلکی دھوپ کو کمروں میں آنے دیں۔ بند کمروں میں اے سی چلاکربیٹھنے کے بجائے پنکھے کی ہوا میں بیٹھیں۔

سورج کی شعاعوں میں موجود یو وی شعاعیں وائرس کی بیرونی ساخت پر ابھرے ہوئے ہوئے پروٹین کو متاثر کرتی ہیں اور وائرس کو کمزور کردیتی ہیں۔ درجہ حرارت یا گرمی کے زیادہ ہونے سے وائرس پرکوئی اثرنہیں ہوتا لیکن یو وی شعاعوں کے زیادہ پڑنے سے وائرس کمزور ہوجاتا ہے۔

پانی گرم کرکے تھرماس میں رکھ لیں اورہرایک گھنٹے بعد آدھا کپ نیم گرم پانی نوش کریں۔ وائرس سب سے پہلے گلے میں انفیکشن کرتا ہے اوروہاں سے پھیپھڑوں تک پہنچ جاتا ہے، گرم پانی کے استعمال سے وائرس گلے سے معدے میں چلا جاتا ہے، جہاں وائرس ناکارہ ہوجاتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں