وہاب ریاض اورحیدر علی کے ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں شامل ہونے کا امکان

عامر کی فٹنس کے مسائل کے باعث وہاب اور مڈل آرڈر میں حیدر علی کو آزمانے کی تجویز دی گئی ہے، ذرائع


یوسف انجم August 31, 2020
ٹی ٹوئنٹی سیریز میں بہتر کارکردگی کے لیے دونوں کا کھلاڑیوں کو موقعہ مل سکتا ہے، ذرائع(فوٹو، فائل)

انگلینڈ کے خلاف تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں فاسٹ بولر وہاب ریاض اور نوجوان بلے باز حیدر علی کو موقع دینے جانے کا امکان ہے۔

ذرایع کے مطابق دوسرے میچ میں فٹنس مسائل سے دوچار محمد عامر ہیمسٹرنگ کی تکلیف میں مبتلا ہیں ۔ان کی جگہ وہاب ریاض کے تجربے سے فائدہ اٹھایا جائے گا۔ مڈل آرڈر میں افتخار احمد کی جگہ حیدر علی کو آزمانے کی تجویز ہے۔

ٹیم مینجمنٹ میں سب سے زیادہ پریشان ہیڈکوچ مصباح الحق کے ساتھ بولنگ کوچ وقاریونس ہیں۔پاکستانی ٹیم 64 روز سے انگلش کنڈیشنز میں کھیل رہی ہے لیکن ابھی تک فتح سے محروم ہے۔

ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ میں یقیبی جیت کے بعد قومی ٹیم کے ہاتھ سے میچ نکل گیا۔ اسی طرح دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں 196 اسکور کا دفاع نہ کرنے میں ناکامی پر ہیڈکوچ کے ساتھ بولنگ کوچ بھی پریشان ہیں۔

دورے سے واپسی پر ان کے مستقبل پر بھی سوالیہ نشان لگتا دکھائی دے رہا ہے۔ مصباح سے چیف سلیکٹر کا عہدہ لینے کی باتیں پہلے ہی زبان زد عام ہیں۔ ہیڈکوچ کی ایک سالہ کارکردگی کا جائزہ لیا جائے تو گراف انتہائی نیچے ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں