ایف بی آر نے ڈیڑھ ارب روپے کی ٹیکس چوری پکڑ لی

جعلی ٹیکس وصولی کی رسیدوں کے ذریعے ان پٹ ٹیکس کی بھی چوری کرنے کا انکشاف ہواہے


Ehtisham Mufti September 02, 2020
کارروائی (ایف بی آر) کے ماتحت ڈائریکٹوریٹ انٹیلیجنس اینڈ انویسٹیگیشن ان لینڈ ریونیو نے کی۔(فوٹو، فائل)

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے ماتحت ڈائریکٹوریٹ انٹیلیجنس اینڈ انویسٹیگیشن ان لینڈ ریونیو نے ڈیڑھ ارب روپے سے زائدمالیت کی ٹیکس چوری پکڑلی۔

ذرائع نے ایکسپریس کو بتایاکہ ڈائریکٹوریٹ نے ٹیکس چوری میں ملوث کمپنی میسرز ایس ایس ایس ایکسپو کے خلاف 22 کروڑ روپےکی ٹیکس چوری کا مقدمہ درج کر لیاہے۔مقدمے میں میسرز ایس ایس ایس ایکسپو کے محمد عامر کو نامزد کیاگیاہے۔

ذرائع نے بتایا کہ محمد عامر ٹیکس رجسٹرڈ اداروں کو جعلی ٹیکس وصولی ظاہر کرتا تھا اور جعلی ٹیکس وصولی کی رسیدوں کے ذریعے ان پٹ ٹیکس کی بھی چوری کرنے کا انکشاف ہواہے۔

ایکسپریس کو ذرائع نے بتایا کہ محمد عامر کی جانب سے درآمدی سامان اور مقامی خریداری پر یہ جعلی رسیدیں جاری کی گئی ہیں۔ ڈائریکٹوریٹ کی جانب سے سال 2016 سے 2019 کے ٹیکس گوشواروں کی ڈیسک انکوائری کی گئی اور انکم ٹیکس ریٹرن میں دی گئی تفصیلات کی بنیاد پر معلومات اکھٹی کی ہیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں