سینتھیا رچی کی ورک ویزا کی درخواست پر بزنس ویزا جاری کرنے کا انکشاف

ورک ویزہ کی بجائے بزنس ویزہ جاری کرنا ویزہ پالیسی کی خلاف ورزی تھی۔


ثاقب بشیر September 04, 2020
ورک ویزہ کی بجائے بزنس ویزہ جاری کرنا ویزہ پالیسی کی خلاف ورزی تھی۔

امریکی خاتون سینتھیا رچی کی ورک ویزا کی درخواست پر وزارت داخلہ کی جانب سے بزنس ویزا جاری کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

سیکرٹری داخلہ کے اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع تحریری جواب کے مطابق وزارت داخلہ نے 2018 اور 2019 میں دو بار خلاف قانون سینتھیا رچی کے ویزہ میں توسیع کی۔

سینتھیا نے دونوں بار بزنس ویزہ کیلئے نہیں بلکہ ورک ویزہ توسیع کی درخواست دی تھی، تاہم ورک ویزہ کی بجائے بزنس ویزہ جاری کرنا ویزہ پالیسی کی خلاف ورزی تھی۔

تحریری جواب کے مطابق سینتھیا نے متعلقہ دستاویزات بھی ورک ویزہ کے ساتھ لگائیں لیکن بزنس ویزہ جاری کیا جاتا رہا ۔ سینتھیا رچی اپنی جس کمپنی کے ذریعے دیگر کمپنیوں کے ساتھ کام کرتی تھیں وہ کمپنی پاکستان میں رجسٹرڈ ہی نہیں، سینتھیا کو ایسے متنازعہ بیانات دینے سے روکا جانا چاہیے جن سے شہریوں کے بنیادی حقوق پر اثرانداز ہوں۔

دوسری جانب سنتھیا ڈی رچی نے اپنے اوپر لگے الزامات کی تردید کی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں