15 ستمبر سے نویں اور بڑی کلاسز کھولنے کی تجویز زیر غور ہے وزیر تعلیم

کورونا ابھی ختم نہیں ہوا ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنانا ہوگا، شفقت محمود


Express News September 04, 2020
کورونا ابھی ختم نہیں ہوا ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنانا ہوگا، شفقت محمود . فوٹو: فائل

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا کہنا ہے کہ تعلیمی ادارے کھولنے کا حتمی فیصلہ پیر کو ہوگا۔

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کہا ہے کہ اسکول کھولنے کا حتمی فیصلہ 7 ستمبر کے اجلاس میں ہوگا، بچوں کی تعلیم کا نقصان ہوا ہے، کم فیس والے اسکولوں کو بھی پابندیوں سے نقصان ہوا ہے۔

یہ پڑھیں : کورونا کی وجہ سے بند تعلیمی ادارے کھولنے کی ایک اور درخواست مسترد

وفاقی وزیر تعلیم نے اس بات سے بھی آگاہ کیا کہ اگر اسکولوں کو کھولا جاتا ہے تو لائحہ عمل کیا ترتیب دیا جائے گا جب کہ ایک تجویز یہ ہے کہ اس مہینے کی 15 تاریخ سے نویں اور اس سے اوپر کی کلاسیں دوبارہ شروع کی جائیں۔

یہ بھی پڑھیں :وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں ہفتے کی چھٹی ختم کرنے کا فیصلہ

انہوں نے کہا کہ صورتحال کے تناظر میں ایک ہفتے بعد چھٹی، ساتویں اور آٹھویں کی کلاسیں شروع کی جا سکتی ہیں اور اگر صورتحال بہتر رہتی ہے تو 30 ستمبر سے پرائمری کی سطح کے اسکول کھولنے کی تجویز ہے۔

وزیر تعلیم شفقت محمود نے یہ بھی واضح کردیا کہ کورونا وائرس ابھی ختم نہیں ہوا ہے جب کہ ایس او پیز پر عمل درآمد یقینی بنانا ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں