7 ستمبر65ء پاک فضائیہ نے 31 بھارتی طیاروں کو مارگرایا

ایم ایم عالم نے ایک منٹ سے کم دورانیے میں 5  طیارے گرا کر دنیا کو حیران کر دیا


Express Tribune Report September 07, 2020
چین نے بھارت کو جنگی نتائج سے متنبہ کیا، انڈونیشیا نے بھی پاکستان کی حمایت کی ۔ فوٹو : حماد حسن

LOS ANGELES: پاکستان میں ستمبر کا مہینہ دفاع وطن سے منسوب رہے گا۔

1965ء کی جنگ چھڑنے کے بعد بھارت نے پاکستان کو دھمکی دی کو وہ اس جنگ کو ساری مشرقی سرحد تک پھیلا دے گا تاہم دشمن کو تمام محاذوں پر خفت اٹھانا پڑی،چین نے اس موقع پر بھارت کو جنگی نتائج سے متنبہ کیا، انڈونیشیا بھی پاکستان کی حمایت میں سامنے آ گیا،پاک فضائیہ نے ایک دن میں 31 بھارتی لڑکا طیاروں کو مار گرایا،جبکہ پاک فوج نے اپنی سرزمین پر آنے والے بھارتی حملہ آوروں کے دانت کھٹے کر دیئے اور انہیں پسپائی پر مجبور کر دیا،سکوارڈرن لیڈر ایم ایم عالم نے 9 بھارتی طیارے گرا کر دنیا کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا اور آج بھی ان کے نام کے ساتھ یہ ریکارڈ درج ہے۔

ایم ایم عالم نے 9 میں سے 5 طیاروں کو محض ایک منٹ سے بھی کم دورانیے میں نشانہ بنایا،میجر جنرل اختر حسین ملک کو جوڑیاں سیکٹر میں غیر معمولی کارکردگی دکھانے پر ستارہ جرات کا حقدار قرار دیا گیا،پاک فضائیہ کی بہترین کارکردگی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے صدر ایوب خان نے زور دیا کہ صرف استصواب رائے ہی مقبوضہ جموں و کشمیر میں امن کا ضامن ہے،دریں اثنا پنجاب کے گورنر ملک محمد امیر نے کہا کہ ان شاء اللہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں آخری فتح ہماری ہو گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں