بھاگنے والا نہیں اپنی بے گناہی ثابت کروں گا سابق صدر

ایف آئی اے کوپہلی سماعت پرہی خصوصی عدالت میں چالان پیش کرنیکی ہدایت،شریف الدین پیرزادہ سمیت 9 وکلا پیروی کرینگے


عوام آج بھی میرے دور کو یاد کرتے ہیں، انتقام کا نشانہ بنانیوالوں کو مایوسی کے سوا کچھ نہیں ملے گا، سازشوں کا ڈٹ کر مقابلہ کرونگا، مشرف۔ فوٹو: فائل

غداری کیس میں پرویزمشرف کوخصوصی عدالت میں پیشی کانوٹس موصول ہوگیاجس میں انہیں24 دسمبرکوصبح9 بجے پیش ہونے کاحکم دیاگیاہے، شریف الدین پیرزادہ سمیت9سینئر وکلاکیس کی پیروی کرینگے۔

اس حوالے سے مشاورت شروع کر دی گئی۔ ذرائع کے مطابق سابق صدرکے وکلا خصوصی عدالت اوراس کے ججوں کے تقرر کواعلی عدالتوں میں چیلنج کرینگے،حکومت کی جانب سے ایف آئی اے کوہدایات جاری کردی گئی ہیں کہ وہ مشرف کیخلاف چالان تیار کرے جسے ابتدائی سماعت کے دوران ہی پیش کیا جائے ،حکومت چاہتی ہے کہ سماعت تیزی سے ہو اور فیصلہ جلدہوسکے، دوسری جانب وزارت قانون نے کیس کی سماعت نیشنل لائبریری میں کرنے کافیصلہ کیا ہے، اس حوالے سے نوٹیفکیشن جلدجاری کیا جائے گا۔ادھرسابق صدر پرویز مشرف نے کہاہے کہ مجھے انتقام کانشانہ بنانیوالوں کو مایوسی کے سواکچھ نہیں ملے گا ،میں کسی سے معاہدہ کرکے ملک سے بھاگنے والوں میں نہیں۔

 photo 16_zpsf5afec46.jpg

تمام سازشوں کاڈٹ کر مقابلہ کروں گا ،میرادامن صاف ہے،عدالتوں میں آئندہ بھی اپنی بے گناہی ثابت کروںگا ۔اے پی ایم ایل ناروال کے آرگنائزر رانا محمد رفیق کی قیادت میں ملاقات کرنے والے وفد سے گفتگو میں پرویز مشرف نے کہا کہ میرے دور میں ملک میں بجلی کی لودشیڈ نگ سمیت دیگرمسائل ختم ہو چکے تھے مگر بعد میں آنے والوں نے ملک کو بحرانوں کے سواکچھ نہیں دیا اور پاکستان کے عوام آج بھی میرے دورکو یاد کرتے ہیں،کچھ لوگ مجھے انتقام کا نشانہ بنا رہے ہیں مگر جس طرح میں نے پہلے عدالتوں میں اپنی بے گنا ہی کو ثابت کیاہے آئندہ بھی عدالتوں سے بری ہو ںگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں