وفاقی حکومت کا احساس ایمرجنسی کیش پروگرام جاری رکھنے کا فیصلہ

وزیراعظم کی وزارت خزانہ اور وزارت سماجی تحفظ کو پروگرام کے اگلے مرحلے کو حتمی شکل دینے کی ہدایت


شبیر حسین September 08, 2020
وزیراعظم کی وزارت خزانہ اور وزارت سماجی تحفظ کو پروگرام کے اگلے مرحلے کو حتمی شکل دینے کی ہدایت

وفاقی حکومت نے کورونا سے متاثرہ نادار اور دیہاڑی دار طبقہ کی مالی معاونت کیلئے شروع کردہ احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کو جاری رکھنے کا اصولی فیصلہ کرلیا۔

وفاقی کابینہ اجلاس میں وزیراعظم نے وزارت خزانہ و وزارت سماجی تحفظ کو پروگرام کے اگلے مرحلے کو حتمی شکل دینے کی باضابطہ ہدایت جاری کردی۔

وزیراعظم کی ہدایت پر وزارت سماجی تحفظ نے تجاویز کی تیاری شروع کردی، ایک ہفتے کے اندر تجاویز وزارت خزانہ کو ارسال کیے جانے کا امکان ہے۔

وزارت سماجی تحفظ و تخفیف غربت کے زرائع کا کہنا ہے کہ کابینہ کی ہدایات کی روشنی میں ابھی اس پر غور جاری ہے کہ احساس پروگرام کے پہلے مرحلے میں شامل تمام 1کروڑ 69 لاکھ مستحقین کو دوسرے مرحلے میں برقرار رکھا جائے یا نہیں؟ دوسرے مرحلے میں 12 ہزار روپے دیے جائے یا امدادی رقم کم کی جائے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس کے علاوہ ان مستحقین کو رقوم کی ادائیگی کے طریقہ کار پر بھی غور ہورہا ہے۔ پہلے مرحلے میں اسکولوں میں رقوم کی ادائیگی کا بندوبست کیا گیا تھا تاہم اب سکول کھلنے سے یہ سہولت ختم ہوجائے گی۔

واضح رہے کہ پہلے مرحلے کیلئے 203 ارب روپے مختص کئے گئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں