کراچی میں مکان سے خاتون کی پھندا لگی لاش ملنے کا واقعہ قتل نکلا

پولیس نے خاتون کے قتل میں ملوث اس کے شوہر اوردوست کو باضابطہ گرفتارکرکے قتل کا مقدمہ درج کر لیا


Sajid Rauf September 08, 2020
مقدمے میں مقتولہ کے شوہرششماد احمد عرف شیمی ولد مختار احمد اوراس کے دوست سعد ولد فیروزخان کونامزد کیا گیا۔ فوٹو:فائل

منظور کالونی میں واقع مکان سے خاتون کی پھندا لگی لاش ملنے کے واقعہ قتل نکلا اور پولیس نےمقتولہ کے شوہر اوردوست کو گرفتارکرکے قتل کا مقدمہ درج کر لیا۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق گزشتہ روز کراچی کے علاقے منظور کالونی میں واقع مکان سے خاتون کی پھندا لگی لاش ملنے کے واقعہ قتل نکلا، پولیس نے خاتون کے قتل میں ملوث اس کے شوہر اوردوست کو باضابطہ گرفتارکرکے قتل کا مقدمہ مقتولہ کی والدہ رابعہ جاوید کی مدعیت میں درج کر لیا۔

مقتولہ کی والدہ رابعہ نے بیان دیا ہے کہ بیٹی کی دوسری شادی ساڑھے 3 ماہ قبل شمشاد احمد سے ہوئی تھی، داماد اچھے کردار کا مالک نہیں اس لیے وہ شادی کی مخالف تھیں۔ پیر کو فون پر اطلاع دی گئی کہ اریبہ کی طبعیت خراب ہوگئی ہے، فون پر بات کرانے کے اصرار پر بتایا کہ اریبہ اب اس دنیا میں نہیں رہی۔ ہم شمشاد کے گھر پہنچے تو میری بیٹی اریبہ کی لاش بیڈ پر پڑی تھی، بیٹی کے گلے پر پھندے کا نشان اور جسم کے دیگر اعضاء پر بھی زخم کے نشانات تھے، میرا دعوی ہے کہ میری بیٹی اریبہ کو بند کمرے میں میرے داماد اور اس کے دوست سعید نے گلے میں پھندا لگا کر قتل کیا ہے۔

ایس ایچ او بلوچ کالونی محمد نواز نے ایکسپریس کو بتایا کہ خود کشی کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچی تو حالات واقعات کچھ اور بتا رہے تھے، شوہر شمشاد احمد کی گردن پرنشانات تھے اور پوچھنے پر بھی وہ نشانات سے متعلق کچھ نہیں بتا سکا، جب کہ بیڈ اور پنکھے کے درمیان اتنا فاصلہ نہیں تھا کہ مقتولہ خاتون خود کشی کرسکے، پنکھے پر مٹی جمی ہوئی تھی اور پنکھا درست حالت میں تھا، اور جس دوپٹہ سے پھندا لگانے کا بتایا گیا وہ بھی صاف ستھرا تھا۔

ایس ایچ او نے بتایا کہ پولیس نے گھرکی تلاشی کے دوران پھندا برآمد کرلیا جس سے خاتون کا گلا گھونٹا گیا، گھر سے شراب کی ثابت اور ٹوٹی ہوئی بوتلیں بھی ملی ہیں، فوری طور پر قتل کی وجوہات سامنے نہیں آسکی ہیں اس حوالے سے مزید تفتیش کر رہی ہے۔

واضح رہے کہ بلوچ کالونی تھانے کے علاقے منظورکالونی 5 گلی نمبر27 سی مکان نمبر805 کی تیسری منزل پررہائش پذیر24 سالہ اریبہ زوجہ شمشاد کی پھندا لگی لاش ملی تھی، واقعہ کوابتدائی طورپرخودکشی قرار دینے کی کوشش کی گئی تھی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں