افغان حکومت اور طالبان مذاکرات میں اہم معاہدہ طے پاسکتا ہے

مذاکراتی مراحل میں بات چیت بڑھانے کی صورت میں تمام فریقین کو شامل کیا جائے گا۔


عامر خان September 12, 2020
افغان امن مذاکرات میں شریک ہونے والے نمائندگان کابل سے دوحہ روانگی سے قبل دعا کررہے ہیں(فوٹوِ انٹرنیٹ)

انٹرا افغان مذاکرات تمام فریقین کو اعتماد میں لے کر ایک اہم معاہدہ طے پاسکتا ہے۔

دوحا میں افغان حکومت اور طالبان کے درمیان شروع ہونے والے انٹرا افغان مذاکرات کی افتتاحی دور کے بعدمرحلہ وار نشستیں ہوں گی۔ ان مذاکراتی مراحل میں کا اہم نقطہ افغانستان میں نظام حکومت میں تمام فریقین کا مستقبل میں کیا کردار ہوگا۔اس پر تفصیلی بات چیت کی جائے گی۔اس مذاکراتی مراحل میں بات چیت بڑھانے کی صورت میں تمام فریقین کو شامل کیا جائے گا۔

اہم ترین سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ انٹرا افغان مذاکرات تمام فریقین کو اعتماد میں لے کر ایک اہم معاہدہ طے پاسکتا ہے۔ان مذاکراتی امور میں افغانستان میں مستقل قیام امن اور دیگر امور طے کیے جائیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں