اسلام میں حقوق العبادپرتفصیل سے بات کی گئی ہےمایاخان

مایاخان شومیں شہریارداؤد،بی بی جان،مسزامتیاز،فرحان علی آغا اور انکی اہلیہ شریک ہوئیں


Cultural Reporter December 17, 2013
مذہبی اسکالر شہر یار داؤد، بی بی جان،مسز امتیاز، فرحان علی آغا اور ان کی اہلیہ کا مایا خان کے شو میں شرکت کے موقع پر لیا گیا فوٹو ۔ فوٹو : ایکسپریس

ISLAMABAD: ایکسپریس نیوز اور انٹرٹینمنٹ کے پسندیدہ پروگرام ما یا خان شو میں گزشتہ دنوں دلچسپ اور معلوماتی پروگرام پیش کیا ۔

جسے بے حد پسند کیا گیا شو میں حقوق اور روحانی علاج کے اہم موضوعات پر پیش کیے جانے والے شو میں مایا خان کاکہنا تھا کے اسلام میں حقوق العباد کے بارے میں بہت تفصیل سے بیان کیا گیا ہے،ایسے مو ضوعات پر پروگرامز کرنے سے بہت خوشی محسوس کرتی ہوں جس میں دینی حوالے سے معلومات میں اضافہ ہو۔



پروگرام میں مذہبی اسکالرشہریار داؤد ،بی بی جان ،مسز امتیاز کے علاوہ اداکار فرحان علی آغا اور ان کی اہلیہ نے شرکت کی ، ادکارفرحان علی آغا کا کہنا تھا کہ رشتہ چلانے کے لیے صرف محبت کا ہونا کا فی نہیں ہو تا ذمے داریوں کو ٹھیک سے نبھانا اہم چیز ہے،اسلامی اسکالر شہریار داؤد کا کہنا تھا کہ اسلام ایک انصاف پسنددین ہے جس میں ہر ایک کے حقوق کا خیال رکھا گیاہے شوہر کو چا ہیے کے وہ زوجہ کو اس کے حقو ق کے بارے میں بتائے اس کے علاوہ اسلام میں شادی کے لیے باقاعدہ اصول بنائے گئے ہیں جن کاجا ننا ضروری ہے، پروگرام میں مہمانوں نے موضوع کے حوالے سے کیے گئے مختلف سوالات کے جوابات بھی دیے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں