اداکار راشد محمود کا سرکاری ٹی وی پر کام نہ کرنے کا اعلان

سرکاری ٹی وی نے مرثیہ پڑھنے پر بطور معاوضہ 620 روپے کا چیک بھیج کر 40 سالہ خدمات کی تضحیک کی ہے، راشد محمود


Showbiz Reporter September 12, 2020
راشد محمود نے بے شمار پاکستانی ڈراموں ار فلموں میں اپنے فن کا مظاہرہ کیا ہے فوٹو: فائل

سینئر اداکار راشد محمود نے سرکاری ٹی وی پر آئندہ کام نہ کرنے کا اعلان کردیا۔

اپنے پیغام میں راشد محمود نے کہا کہ سرکاری ٹی وی نے محرم الحرام میں مرثیہ پڑھنے پر 620 روپے کا چیک بھیج کر میری 40 سالہ خدمات کی تضحیک کی ہے۔ آئندہ میں یہاں کام نہیں کروں گا۔



واضح رہے کہ راشد محمود پاکستان فلم اور ٹی وی انڈسٹری کے ایک سینئر اداکار ہیں۔ جنہوں نے بے شمار پاکستانی ڈراموں اور فلموں میں اپنے فن کا مظاہرہ کیا ہے۔ حکومت پاکستان کی جانب سے ان کی خدمات کے اعتراف میں پرائیڈ آف پرفارمنس سے بھی نوازا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔