ڈکیتی واردات کے دوران مزاحمت پر فائرنگ سے ڈاکٹر زخمی

زخمی ڈاکٹر سریندر سنگھ سندھ سوشل سیکیورٹی اسپتال لانڈھی میں تعینات ہیں، ایس ایچ او نیو ٹاؤن


Sajid Rauf September 13, 2020
فائرنگ کا واقعہ موبائل فون چھینے کی واردات کے دوران مزاحمت پر پیش آیا ہے، پولیس۔ فوٹو:ایکسپریس

سوک سینٹر کے قریب موبائل فون چھینے کی واردات کے دوران مزاحمت پر نامعلوم مسلح ملزمان کی فائرنگ سے سندھ سوشل سیکیورٹی اسپتال لانڈھی کے ڈاکٹر زخمی ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی سوک سینٹرکے عقب میں واقع نعمان آرکیڈ کے قریب موبائل فون چھینے کی واردات کے دوران مزاحمت پر نامعلوم مسلح ملزمان کی فائرنگ سے 55 سالہ ڈاکٹرسرینڈرسنگھ ٹانگ میں گولی لگنے سے زخمی ہوگئے، جنہیں فوری طور پر قریبی نجی اسپتال منتقل کردیا گیا، جہاں ان کی حالت خطرے سے باہربتائی جاتی ہے۔

ایس ایچ او نیو ٹاؤن منظور آرائیں نے ایکسپریس کو بتایا کہ فائرنگ سے زخمی ڈاکٹرسریندر سنگھ سندھ سوشل سیکیورٹی اسپتال لانڈھی میں تعینات ہیں، اپنی اہلیہ کے ہمراہ گاڑی میں سوار تھے اور نعمان آرکیڈ کے قریب گاڑی سے اترنے لگے تو موٹر سائیکل پر سوار 2 مسلح ملزمان نے ان سے اسلحہ کے زور پرموبائل فون چھین لیا، جس پر ڈاکٹر سریندر سنگھ نے مزاحمت کی تو مسلح ملزمان نے فائرنگ کردی اورفرارہوگئے۔ پولیس نے واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سمیت دیگر شواہد اکٹھا کرکے واقعے کی تفتیش شروع کردی ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں