سندھ میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول بدھ کو جاری ہوگا11لاکھ کاغذات نامزدگی کی چھپائی شروع

اضلاع کوکاغذات نامزدگی کی ترسیل کل سے اور23 دسمبرسے فارم ملنا شروع ہونگے


Syed Ashraf Ali December 17, 2013
2کروڑ 86لاکھ بیلٹ پیپرزچھاپے جائینگے،حتمی لسٹ 8 تا10جنوری کوجاری کیے جانے کا امکان فوٹو: فائل

الیکشن کمیشن سندھ کی زیر نگرانی کراچی سمیت اندرون سندھ میں18جنوری کو بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کی تیاریاں جاری ہیں، الیکشن کمیشن اسلام آبادکی جانب سے بدھ18دسمبرکوانتخابی شیڈول جاری ہوگا۔

پرنٹنگ پریس کارپوریشن آف پاکستان نے کاغذات نامزدگی کی چھپائی شروع کردی ہے، مجموعی طور پر11لاکھ فارم چھاپے جائیں گے، شہری علاقوں کی یونین کمیٹیز اور یونین کونسلوں کے لیے سبز رنگ کے کاغذات نامزدگی اور دیہی علاقوں کے وارڈز وٹائون کمیٹیز وغیرہ کے لیے سفید رنگ کے فارم ہونگے، 23 دسمبر سے کاغذات نامزدگی کا اجرا شروع کیا جائے گا، امیدواروں کی حتمی لسٹ 8 تا 10جنوری کو جاری کیے جانے کا امکان ہے، سندھ کیلیے 2کروڑ 86لاکھ بیلٹ پیپرزچھاپے جائیں گے، کاغذات نامزدگی کی ترسیل اضلاع میں بدھ سے شروع کردی جائے گا۔



تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کے ایڈیشنل سیکریٹری شیر افگن نے بتایا کہ سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد میں کوئی رکاوٹ نہیں ہے، بدھ کو انتخابی شیڈول جاری کردیا جائے گا، منگل کو انتخابی شیڈول کا حتمی ڈرافٹ تیارکرلیاجائے گا، منصوبہ بندی کے تحت 22 یا 23دسمبرتک پبلک نوٹس جاری کیا جائے گا، بعدازاں کاغذات نامزدگی کے اجرا ووصولی کا سلسلہ شروع ہوگا ،صوبائی الیکشن کمشنر طارق قادری نے بتایا کہ یونین کمیٹی، یونین کونسل، وارڈز و ٹائون کمیٹی کے لیے کاغذات نامزدگی کی فیس 2ہزار روپے،میونسپل کمیٹی کے لیے 3 ہزار اور ڈسٹرکٹ کونسل وکاپوریشن کے لیے نامزدگی فیس 5ہزار روپے مقررکی گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں