16 ستمبر 1965 پاک فوج نے دشمن کو 12میل پیچھے دھکیل دیا

شاہینوں نے 2 جیٹ مار گرائے، دشمن کو بھاری نقصان، بھارتی طیاروں کی آبادی پر بمباری


Express Tribune Report September 16, 2020
مقبوضہ جموں وکشمیر میں معصوم شہریوں کے قتل عام کا بھارتی منصوبہ بے نقاب ۔ فوٹو : فائل

دشمن کے طیاروں نے سرگودھا اور پشاور میں ایک بار پھر شہری آبادی کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں پانچ عورتوں اور تین بچوں سمیت 30 معصوم شہری جام شہادت نوش کرگئے۔

انڈونیشیا کے خبررساں ادارے نے مقبوضہ جموں اور کشمیر میں شہریوں کے قتل عام کا بھارتی منصوبہ بے نقاب کردیا۔ اس کے ساتھ ساتھ بھارتی افواج نے دو مختلف سمتوں سے ایک بار پھر حملہ کیا۔ مگر پاک افواج نے شجاعت و بہادری کی تاریخ رقم کرتے ہوئے دشمن کا حملہ پسپا کیا اور اسے 12 میل پیچھے دھکیل دیا اور دشمن کے 6 کلومیٹر علاقے پر قبضہ کرلیا۔

پاک فضائیہ اور آرٹلری کے ہاتھوں بھارتی فوج کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا۔ شاہینوں نے دریائے بیاس پر دشمن کے 2 فائٹر جیٹ بھی مار گرائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں