ڈائریکٹوریٹ بے نامی زون تھری نے گاڑیوں کو بحق سرکار ضبط کرنے کیلیے ریفرنس دائر کردیا

ضبط کی جانیوالی گاڑیوں میں پراڈو کرولا سوزوکی بھی شامل ہیں۔


Ehtisham Mufti September 16, 2020
ضبط کی جانیوالی گاڑیوں میں پراڈو کرولا سوزوکی بھی شامل ہیں۔

ڈائریکٹوریٹ انسداد بے نامی اینیشی ایٹیو زون تھری کراچی نے بے نامی گاڑیوں کو بحق سرکار ضبط کرنے کیلیے بے نامی ایڈجیوڈیکیشن اتھارٹی میں ریفرنس دائر کردئے ہیں۔

ڈائریکٹوریٹ انسداد بے نامی اینیشی ایٹیو زون تھری کراچی کی جانب سے جاری بے نامی اثاثوں کی مہم کے تحت 10 روز قبل عارضی طورپر ضبط کی جانے والی 19 بے نامی گاڑیوں کو بحق سرکار ضبط کرنے کے لیے بے نامی ایڈجیوڈیکیشن اتھارٹی میں ریفرنس دائر کردئے ہیں۔

خیال رہے ڈائریکٹوریٹ بے نامی زون تھری کی جانب سے ان مشکوک 15 کروڑ سے زائد مالیت کی 19 بے نامی گاڑیوں کے حوالے سے 7 ستمبرکو ایک ہفتے کا نوٹس جاری کیا گیا تھا جس میں واضح کیا گیا تھا کہ مذکورہ بے نامی گاڑیوں کے مالکان مقررہ سات یوم میں ڈائریکٹوریٹ کو اپنی ملکیت میں صفائی پیش کریں لیکن مقررہ مدت گذرنے کے باوجود ان بے نامی گاڑیوں کے حقیقی مالکان کی جانب سے انسداد بے نامی زون سے کوئی رابطہ نہیں کیا گیا۔

ذرائع نے بتایاکہ مزکورہ گاڑیاں ان افراد کے نام پر رجسٹرڈ ہیں جن کا تعلق انتہائی غریب اور پسماندہ علاقوں سے ہے اور انہیں اپنے نام رجسٹرڈ ہونے والی گاڑیوں کی ملکیت کے بارے میں معلومات بھی نہیں ہیں۔ یہی وجہ ہے بے نامی گاڑیوں کے اصل مالکان کے مقررہ مدت میں عدم رابطے پر ڈائریکٹوریٹ نے ریفرنس داخل کرادیئے ہیں۔

ضبطگی کے لیے جن بے نامی گاڑیوں کے ریفرنس داخل کرائے گئے ہیں ان میں دو مرسڈیز بینز، ایک کیڈلک کار اور ایک بی ایم ڈبلیو لگژری گاڑیاں بھی شامل ہیں۔ ضبط کی جانیوالی گاڑیوں میں پراڈو کرولا سوزوکی بھی شامل ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں