بین الاقوامی وقومی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں کمی

فی تولہ سونے کی قیمت 114200روپے اور 10گرام سونے کی قیمت 97908روپے ہوگئی


Ehtisham Mufti September 17, 2020
فی تولہ سونے کی قیمت 114200روپے اور 10گرام سونے کی قیمت 97908روپے ہوگئی

مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ اور 10گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 800روپے اور 686روپے کی کمی ہوئی ہے۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس 24 قیراط سونے کی قیمت 16 ڈالر کی کمی سے 1939ڈالر کی سطح پرپہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی جمعرات کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 800روپے اور 686روپے کی کمی ہوگئی۔

جس کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر114200روپے اور 10گرام سونے کی قیمت گھٹ کر 97908روپے ہوگئی۔

بلین مارکیٹ کے نمائندوں کا کہناہے کہ دبئی گولڈ مارکیٹ کے مقابلے میں پاکستانی صرافہ مارکیٹوں میں جمعرات کو بھی فی تولہ سونے کی قیمت 9000روپے کم رہی ہے۔ تاہم اسکے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے1320روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت 1131روپے68پیسے پر مستحکم رہی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں