18 ستمبر 1965 جارحیت پر بھارت کو بھاری قیمت چکانا پڑی

پاکستانی فورسز نے اب تک ہندوستان کے 453 ٹینک اور 106 جنگی طیارے تباہ کیے


Express Tribune Report September 18, 2020
18 ٹینکوں کو قبضے میں لیا گیا، واہگہ اٹاری بارڈر سیکٹر پر 10 بھارتی سپاہیوں نے سرنڈر کر دیا

LARKANA: 18 ستمبر 1965، پاکستان کے خلاف جارحیت پر بھارت نے بھاری قیمت چکائی۔

پاکستانی فورسز کی جانب سے اب تک اس کے 453 ٹینک اور 106 جنگی طیارے تباہ کیے گئے جبکہ 18 ٹینکوں کو قبضے میں لیا گیا،سیالکوٹ اور جموں سیکٹر میں پاکستانی دستوں نے اپنا دباؤ برقرار رکھا،دشمن کو بھاری نقصان پہنچا کر اس کا مزید علاقہ حاصل کر لیا، واہگہ اٹاری بارڈر سیکٹر پر 10 بھارتی سپاہیوں نے سرنڈر کردیا جبکہ پاکستان کی جانب سے 7 ٹینک قبضے میں لیے گئے۔

دریں اثنا کھیم کرن میں پاکستانی فوجیوں نے دشمن کی آگے بڑھنے کی 4 کوششوں کو ناکام بنادیا،پاک فضائیہ نے دراندازی کرنے والے2بھارتی فائٹر جیٹس کو مار گرایا جبکہ 6 طیاروں کو پاکستانی فضائی حدود سے نکال باہر کیا۔

پاک فضائیہ نے دشمن کو بھاری نقصان پہنچایا، انبالہ ایئر بیس پر متعدد تنصیبات کے ساتھ ساتھ 4 بھارتی کینبرا بمبار طیاروں کو تباہ کردیا،وزیر زراعت نے ملک میں خوراک کی قلت پیدا ہونے کے خدشے سے خبردار کرتے ہوئے روزانہ راشن کے استعمال میں کمی کا فیصلہ کیا، متعدد بھارتی رہنماؤں نے پارلیمنٹ پر زور دیا کہ وہ بار بار ہونے والے ہندوستان مخالف مظاہروں پر انڈونیشیا کے ساتھ تعلقات توڑ دے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں