نواز شریف کے وارنٹ پاکستانی ہائی کمیشن لندن کو بھجوادیے دفترخارجہ

نوازشریف کے حوالے سے کل وارنٹ وزارت خارجہ کوموصول ہوئے،زاہد حفیظ


خالد محمود September 19, 2020
نوازشریف کے حوالے سے کل وارنٹ وزارت خارجہ کوموصول ہوئے،زاہد حفیظ۔فوٹو: فائل

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ نواز شریف کے حوالے سے وارنٹ فوری طورپرپاکستانی ہائی کمیشن لندن کو بھجوا دیے۔

ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری نے ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ نوازشریف کے حوالے سے کل وارنٹ وزارت خارجہ کوموصول ہوئے جب کہ وارنٹ فوری طور پرپاکستانی ہائی کمیشن لندن کو بھجوا دیے۔

یہ بھی پڑھیے: العزیزیہ کے بعد ایوان فیلڈ ریفرنس میں بھی نوازشریف کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے العزیزیہ اور ایوان فیلڈ ریفرینس میں نوازشریف کی حاضری سے استثنی کی درخواست مسترد کرتے ہوئے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کررکھے ہیں۔ عدالت نے حکومت کو لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن کے ذریعے وارنٹ گرفتاری کی تعمیل کا حکم بھی جاری کیا ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں