عرفان جونیئر کا ڈومیسٹک کرکٹ چھوڑ کرآسٹریلیا میں کھیلنے کا فیصلہ

محمد حفیظ نے عرفان جونیئر کی جانب سے ڈومیسٹک کرکٹ چھوڑنے کے فیصلے پر افسردگی کا اظہار کیا


Mian Asghar Saleemi/ September 19, 2020
محمد حفیظ نے عرفان جونیئر کی جانب سے ڈومیسٹک کرکٹ چھوڑنے کے فیصلے پر افسردگی کا اظہار کیا

ISLAMABAD: پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راﺅنڈر محمد حفیظ نے نوجوان فاسٹ بولر عرفان جونیئر کی جانب سے ڈومیسٹک کرکٹ چھوڑنے کے فیصلے پر افسردگی کا اظہار کیا ہے۔

عرفان جونیئر نے گزشتہ سیزن میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا لیکن اس کے باوجود رواں سال شیڈول سیزن کیلئے انہیں سدرن پنجاب کی بجائے سیکنڈ الیون میں شامل کیا گیا جس کی وجہ سے وہ سلیکشن کمیٹی سے خاصے نالاں ہیں اور ڈومیسٹک سیزن کھیلنے کے بجائے انہوں نے آسٹریلیا میں کلب کرکٹ کھیلنے کا فیصلہ کیا ہے۔



محمد حفیظ نے عرفان جونیئر کے اس فیصلے پر افسردگی کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ فاسٹ بولراپنے فیصلے پر نظرثانی کریں گے اور ڈومیسٹک سیزن کے دوران ایکشن میں دکھائی دے کر بھر پور ٹیلنٹ دکھائیں گے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں؛ ڈیپارٹمنٹل کرکٹ سے مایوس ہوکر کھلاڑی بیرون ملک منتقل ہونا شروع

یہ بات قابل ذکر ہے کہ ننکانہ صاحب میں پیدا ہونے والے 25 سالہ فاسٹ بولر اب تک22 فرسٹ کلاس میچوں میں 80 وکٹیں حاصل کر چکے ہیں، انہیں پاکستان سپر لیگ میں کراچی کنگز، ملتان سلطانز، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز ٹیموں کی نمائندگی کرنے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔



واضح رہے اس سے قبل سلیکٹرز سے ناراض رمیز راجہ جونیئر بھی ڈومیسٹک سیزن کھیلنے کے بجائے امریکہ میں کلب کرکٹ کھیلنے کا فیصلہ کر چکے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں