غداری کیس مشرف کے وکلا نے الزامات کی تفصیلات حاصل کرلیں

خصوصی عدالت کانوٹس ابھی نہیںملا،سابق صدرنے مقدمے کی تیاری کیلیے ڈیسک بنادیا


Ghulam Nabi Yousufzai December 18, 2013
شریف پیرزادہ،انورمنصور،خالدرانجھادفاع کرینگے،وقت آنے پرگواہ سامنے لائینگے،بیرسٹرسیف فوٹو:فائل

KARACHI: سابق صدر جنرل(ر) پرویز مشرف کے وکلا نے خصوصی عدالت سے استغاثہ کی شکایت اور لگائے گئے الزامات کی تفصیلات حاصل کر لیں۔

ذرائع کے مطابق سابق صدر نے کیس کی تیاری کے لیے بیرسٹرعلی سیف کی سربراہی میں ایک خصوصی ڈیسک بھی قائم کردیا ہے لیکن خصوصی عدالت کا نوٹس تاحال ملزم کو موصول نہیں ہوا ہے۔ذرائع کے مطابق منگل کو پرویز مشرف کی لیگل ٹیم نے خصوصی عدالت سے استغاثہ کی طرف سے پیش کردہ مواد حاصل کیا،سابق صدر کے فارم ہائوس میں ایک خصوصی ڈسک قائم کیا گیا جس میں اس موادکا جائزہ لیا جا رہا ہے، ماہر وکلا پرمشتمل ٹیم دفاع کی طرف سے کیس تیارکررہی ہے۔

 photo 7_zps8457a5c2.jpg

اس ضمن میں ایکسپریس نے جب خصوصی عدالت کے رجسٹرار عبدالغنی سومروسے منگل کو ان کے چیمبر میں بات کی توانھوں نے تصدیق کی کہ کورٹ افسر نے ابھی تک نوٹس پہنچانے کی رپورٹ نہیںدی ہے اس لیے رپورٹ آنے کے بعداس بارے میں کچھ کہا جا سکے گاکہ نوٹس ملزم کوموصول ہوا ہے یا نہیں۔ایک سوال کے جواب میںانھوں نے کہاکہ خصوصی عدالت مقررہ تاریخ پر بیٹھے گی اور اب کیس میں تمام احکام کورٹ کے اندرجاری کیے جائینگے۔نوٹس اور دیگر تفصیلات کے بارے میںجاننے کے لیے جب ایکسپریس نے بیرسٹرعلی سیف سے رابطہ کیا توانھوں نے کہا کہ دفاع کی تیاری مکمل ہے۔شریف الدین پیرزادہ،انور منصور خان ،خالد رانجھا، ابراہیم ستی، رانااعجاز اور وہ خود عدالت کے اندر پرویز مشرف کا دفاع کریں گے ۔ انھوںنے کہا کہ اسپیشل کورٹ کی طرف سے ابھی تک کوئی نوٹس موصول نہیں ہوا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں