شریف خاندان ودیگر سیاسی رہنما انتقام کا شکار ہیں فضل الرحمن

ہم نے انتقامی نیب قانون کی مخالفت کی اس وقت ہماری بات نہیں سنی گئی


Numaindgan Express September 29, 2020
 شہباز شریف کا کیس عدالت میں زیرسماعت، گرفتاری سمجھ سے بالا ترہے،اسفندیار فوٹو: فائل

جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ شریف خاندان ودیگر سیاسی رہنما انتقام کا شکار ہیں۔


مولانا فضل الرحمن نے مظفرآباد میں جمعیت علمائے اسلام جموں وکشمیر مظفرآباد ڈویژن کے زیر اہتمام استقبالیہ تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کشمیر فروش حکمران ہے، ہم نے اس انتقامی نیب کے قانون کی مخالفت کی اس وقت ہماری بات نہیں سنی گئی اور آج شہباز شریف گرفتار ہو چکے ہیں، بیٹا بھی گرفتار ہے، نواز شریف وطن سے باہر ہیں اور دیگر سیاسی رہنما بھی انتقام کا شکار ہیں۔

مولانا نے کہا کہ ملک میں اسلامی عدالت کے قیام کی بات کی جائے تو کہا جاتا ہے متوازی عدالت بنائی جا رہی ہے، مجھے بتائیں کہ نیب کورٹ کیا متوازی عدالت نہیں۔

عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفندیار ولی نے پاکستان مسلم لیگ( ن) کے صدر اور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ حکمران احتساب کی آڑ میں اپوزیشن سے سیاسی انتقام لینے پر اتر آئے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں