نوجوان تن ساز عبد المالک عالمی تن سازی کے مقابلے کے لیے منتخب

کامیابی کے لیے بہت پر امید ہوں، تن ساز عبدالمالک


Zubair Nazeer Khan October 01, 2020
کامیابی کے لیے بہت پر امید ہوں، تن ساز عبدالمالک ۔ فوٹو : فائل

پاکستان کو عالمی باڈی بلڈنگ میں ایک اور اعزاز حاصل ہو گیا، نوجوان تن ساز عبدالمالک کوعالمی تن سازی کے مقابلے آرنلڈ کلاسک 2021 کے لیے منتخب کرلیا گیا۔

یہ مسلسل تیسرا سال ہے کہ عبدالمالک کو آرنلڈ کلاسک کے لیے منتخب کیا گیا ہے، مقابلے 4سے 7مارچ تک امریکا کے شہر اوہائیو میں منعقد ہوں گے، کراچی سے تعلق رکھنے والے عبدالمالک نے پہلی مرتبہ 2019 میں عالمی تن سازی کے مقابلے میں شرکت کرتے ہوئے چوتھی پوزیشن حاصل کی تھی جب کہ رواں سال عبدالمالک ورلڈ کلاسک میں تیسرے نمبر پر رہے۔

عبدالمالک گزر اوقات کے ساتھ کراچی کے بازاروں میں خواتین کے پرس فروخت کرتے رہے اور تن سازی کے اخراجات پورا کرنے کے لیے فٹنس ٹرینر حیثیت سے بھی خدمات انجام دیتے رہے۔

امریکی شہر شگاگو سے نمائندہ ایکسپریس سے گفتگو کرتے ہوئے عبدالمالک کا کہنا تھا کہ عالمی مقابلوں میں شرکت کے لیے تیاریوں کا آغاز کر دیا ہے اور کامیابی کے لیے بہت پر امید ہوں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں