وزیراعظم نے مولانا شیرانی کو دوبارہ چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل بنانے کی منظوری دیدی

مولانامحمد خان شیرانی اس وقت جے یوآئی(ف) کے سربراہ مولانافضل الرحمن کے ہمراہ دورہ بھارت پرہیں


Online December 19, 2013
مولانامحمد خان شیرانی اس وقت جے یوآئی(ف) کے سربراہ مولانافضل الرحمن کے ہمراہ دورہ بھارت پرہیں۔فوٹو:فائل

وزیراعظم نوازشریف نے اسلامی نظریاتی کونسل کے نئے چیئرمین کے لیے جے یوآئی(ف) کے مرکزی رہنما رکن اسمبلی مولانامحمد خان شیرانی کے نام کی منظوری دے دی ہے۔

باوثوق ذرائع کے مطابق مولانامحمد شیرانی کواسلامی نظریاتی کونسل کانیا چیئرمین بنانیکی باقاعدہ منظوری دے دی گئی ہے اوروزارت مذہبی امورکونوٹیفکیشن جاری کرنے کی ہدایات بھی کردی گئی ہیںجوآئندہ 2روز میں جاری ہونے کاقوی امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق مولانامحمد خان شیرانی اس وقت جے یوآئی(ف) کے سربراہ مولانافضل الرحمن کے ہمراہ دورہ بھارت پرہیں اوروطن واپسی پروہ ایک مرتبہ پھراسلامی نظریاتی کونسل کی چیئرمین شپ سنبھال لیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں