دہشت گرد قوم کو مذہبی بنیاد پر تقسیم کرنے کی کوشش کررہے ہیں پرویز رشید

پنڈی واقعہ ملک کے کسی حصے یا کسی بھی طبقے کے خلاف ہو، ہمارے لیے تشویش کا باعث ہے۔


Khusosi Report December 19, 2013
پنڈی واقعہ ملک کے کسی حصے یا کسی بھی طبقے کے خلاف ہو، ہمارے لیے تشویش کا باعث ہے۔ فوٹو: فائل

وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ طالبان کی طرف سے تمام دھمکیوں کے باوجود ہماری حکومت مذاکرات کی کوششیں جاری رکھے گی۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ منگل کو قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں عسکری اور سیاسی قیادت نے مذاکرات کے عمل کو آگے بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔راولپنڈی میں امام بار گاہ پر حملے کے بارے میں ایک سوال پر انھوں نے کہا کہ دہشت گرد پہلے بلاتخصیص لوگوں کو مار رہے تھے، اب انھوں نے میرے خیال میں اپنی حکمت عملی تبدیل کی ہے اور اس قوم کو مذہبی بنیاد پر تقسیم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ وزیر اطلاعات نے راولپنڈی کے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایسا واقعہ ملک کے کسی حصے یا کسی بھی طبقے کے خلاف ہو، ہمارے لیے تشویش کا باعث ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں