برآمدی شعبے کی 5 صنعتوں کو خصوصی ریلیف دینے کا فیصلہ

گیس اور بجلی رعایتی ٹیرف پر فراہم کی جائے گی، وزارت توانائی نے میمورنڈم جاری کردیا


Ehtisham Mufti October 01, 2020
گیس اور بجلی رعایتی ٹیرف پر فراہم کی جائے گی، وزارت توانائی نے میمورنڈم جاری کردیا (فوٹو : فائل)

وفاقی حکومت نے زیروریٹڈ برآمدی شعبے کی 5 صنعتوں کو خصوصی ریلیف دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس ضمن میں وفاقی وزارت توانائی نے میمورنڈم جاری کر دیا ہے۔ میمورنڈم کے تحت ٹیکسٹائل، چمڑے، قالین، آلات جراحی اور کھیلوں کا سامان تیار کرنے والی برآمدی صنعتی یونٹوں کو بجلی اور گیس رعایتی ٹیرف پر فراہم کی جائے گی۔

میمورنڈم کے مطابق جولائی اور اگست میں مذکورہ شعبوں کی برآمدی یونٹس کو بجلی ساڑھے 7 سینٹ فی یونٹ پر بل کیا جائے گا جبکہ ستمبر سے 9 سینٹ فی یونٹ قیمت پر بجلی فراہم کی جائے گی۔

کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کی سفارشات پر ان برآمدی یونٹس کو آر ایل این جی ساڑھے 6 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کی قیمت پر فراہم کی جائے گی۔ میمورنڈم کے مطابق برآمدی شعبے کو سستے ٹیرف پر توانائی کی فراہمی کے لیے وفاقی وزارت توانائی کے پاس 10 ارب روپے موجود ہیں۔

میمورنڈم میں کہا گیا ہے کہ ان برآمدی شعبوں کو رعایتی گیس اور بجلی پر سبسڈی کی اصل رقم کا تخمینہ لگانا قبل از وقت ہوگا لہذا وفاقی وزارت خزانہ اضافی فنڈز فراہم کرائے جانے کی یقین دہانی کرائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں