بلوچستان سے کراچی 1 ارب 6 کروڑ کی ہیروئن اسمگلنگ کی کوشش ناکام

176 کلوگرام ہیروئن پاؤڈر ایکسپورٹ پیکنگ میں تھی جسے آئل ٹینکر کے خفیہ خانے میں چھپایا گیا تھا۔


Ehtisham Mufti October 02, 2020
176 کلوگرام ہیروئن پاؤڈر ایکسپورٹ پیکنگ میں تھی جسے آئل ٹینکر کے خفیہ خانے میں چھپایا گیا تھا۔

FAISALABAD: پاکستان کسٹمز گوادر کلکٹریٹ نےایک کامیاب کارروائی کرتے ہوئےڈیزل کی آڑ میں ہیروئن کی ایک بھاری مقدار کی اسمگلنگ کی کوشش کوناکام بنادیا۔

کسٹم حکام نے بتایا کہ1 ارب 6کروڑ روپے مالیت کی ہیروئین اندرون ملک اسمگل کرنے کی کوشش کی جارہی تھی۔ حکام کے مطابق 176 کلوگرام ہیروئن پاؤڈر ایکسپورٹ پیکنگ میں تھی جسے آئل ٹینکر کے خفیہ خانے میں چھپایا گیا تھا۔

ہیروئن بلوچستان سے کراچی لائی جارہی تھی کہ حکام کو اپنے خفیہ نیٹ ورک سے اطلاع موصول ہوگئی۔ کسٹم حکام نے اپنی پیٹرولنگ ٹیم کو متحرک کرکے اندرون ملک جانے والے غیرمعروف راستوں پر بسوں اور مال بردار گاڑیوں کی نگرانی سخت کرنے کے لیے اضافی نفری بھی تعینات کی۔

جمعرات اور جمعہ کے درمیانی شب کسٹم پیٹرولنگ اسکواڈ نے کراچی جانے والے ایک مشکوک آئل ٹینکر کو رکنے کا اشارہ دیا لیکن آئل ٹینکر کے ڈرائیور نے رکنے کے بجائے اپنی رفتار تیزی کردی۔ کسٹم پیٹرولنگ اسکواڈ نے تعاقب کیا اور وندر کے مقام پر جب مشکوک آئل ٹینکر کو روکا گیا تو اسمگلروں کی جانب سے فائرنگ شروع ہوئی اور وہ رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جسکے بعد کسٹمز حکام نے آئل ٹینکر کی تلاشی لی تو ایک خانے میں ڈیزل اور دوسرے خانے میں ہیروئن برآمد ہوئی۔

حکام نےملزمان کے خلاف کسٹمز نارکوٹکس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے آئل ٹینکر نمبر ٹی ایم اے353 اور ہیروئن کو ضبط کرلیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں