شریف فیملی منی لانڈرنگ انکوائری کباڑی کے اکاؤنٹ سے بھی رقم بھیجنے کا انکشاف

کباڑی اظہر حسین کے اکاؤنٹ سے سلمان شہباز کو 1 کروڑ 37 لاکھ 9 ہزار 151 روپے منتقل ہوئے


طالب فریدی October 02, 2020
کباڑی اظہر حسین شریف فیملی کیخلاف منی لانڈرنگ ریفرینس میں بطور گواہ بھی پیش ہوگا، نیب زرائع

شریف فیملی کی منی لانڈرنگ انکوائری میں ایک اور اکاؤنٹ کا انکشاف سامنے آیا ہے۔

نیب دستاویزات کے مطابق شریف فیملی منی لانڈرنگ کیس میں چپڑاسی، مزدور، پاپڑ والے کے بعد کباڑی بھی سامنے آگیا، جس اکاؤنٹ کے ذریعے منی لانڈرنگ کی گئی وہ اکاؤنٹ کباڑیے کا نکلا۔

گجرانوالہ کے کباڑی اظہر حسین مغل کے نام پر کروڑوں روپے سلمان شہباز کے اکاؤنٹ میں منتقل ہوئے، یہ رقم بڑی ہی مہارت کے ساتھ اظہر حسین کے نام پر سوفٹ کوڈ کے ذریعے سلمان شہباز کے اکاؤنٹ میں جمع کرائی گئی، سلمان شہباز کو 1 کروڑ 37 لاکھ 9 ہزار 151 روپے منتقل ہوئے۔

کباڑی اظہر حسین کے شناختی کارڈ نمبر سے مجموعی طور پر 2012 میں تین ٹرانزیکشن کے زریعے رقم منتقل ہوئی، اظہر حسین نے دوران تفتیش نیب کی تحقیقاتی ٹیم کو بتایا کہ رقم منتقلی سے اس کا کوئی تعلق نہیں اور مکمل لاعملی کا اظہار کیا۔

اظہر حسین نے بتایا کہ اس کی گجرانوالہ میں کباڑی کی دوکان ہے، نیب کی تحقیقاتی ٹیم نے مکمل جانچ پڑتال کے بعد اظہر حسن کا دفعہ 161 کا بیان رکارڈ کر کہ ریفرینس کا حصہ بنا دیا ہے، نیب ذرائع نے بتایا کہ اظہر حسین شریف فیملی کیخلاف منی لانڈرنگ ریفرینس میں بطور گواہ بھی پیش ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں