120 نئی احتساب عدالتیں 2 فیز میں بنیں گی

پہلے فیز میں 60 نئی عدالتیں آئندہ ماہ 5 نومبر تک قائم کر دی جائیں گی


Qaiser Sherazi October 05, 2020
دوسرے فیز میں 5دسمبر تک مزید 60 نئی عدالتوں کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔ فوٹو:فائل

سپریم کورٹ کی ہدایت پر ملک بھر میں نیب ریفرنسوں کی تیزی کے ساتھ سماعت کیلیے120نئی احتساب عدالتیں2فیزمیں بنانے کی تیاریاں شروع کر دی گئیں۔

وفاقی وزارت قانون نے سپریم کورٹ کی ہدایت پر ملک بھر میں نیب ریفرنسوں کی تیزی کے ساتھ سماعت کیلیے120نئی احتساب عدالتیں2فیزمیں بنانے کی تیاریاں شروع کر دی ہیں، پہلے فیز میں60نئی عدالتیں قائم کی جارہی ہیں جو آئندہ ماہ 5 نومبر تک قائم کر دی جائیں گی جبکہ دوسرے فیز میں 5 دسمبر تک مزید 60نئی عدالتوں کا قیام عمل میں لایا جائیگا، ان عدالتوں میں ججز کی تعیناتی چاروں صوبوں کی ہائیکورٹس کے چیف جسٹس صاحبان کی مشاورت اور منظوری سے کی جائیگی۔

ان عدالتوں میں اچھی شہرت والے ریٹائرڈ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کی بھی تعیناتی کا امکان ہے اس بابت بھی مشاورت حتمی مرحلہ میں داخل ہوگئی ہے، پہلے مرحلہ میں اسلام آباد، لاہور، کراچی 15 ، پندرہ عدالتیں قائم ہوں گی ، ان عدالتوں میں ججز کی تعیناتی کیلئے نام ہائیکورٹس کے چیف جسٹس ارسال کرینگے جبکہ وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد صدر پاکستان نوٹیفیکیشن جاری کرینگے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں