مدعی نے وکیل کے چیمبر میں گھس کر ریپ کے ملزم کو قتل کر دیا

محمد سلیم عرف ملنگی 23 ستمبر کو ویرام گاؤں میں ایک بچی کو مبینہ طور پر ریپ کا نشانہ بنانے کے بعد فرار ہوگیا تھا،پولیس


Monitoring Desk October 10, 2020
محمد سلیم عرف ملنگی 23 ستمبر کو ویرام گاؤں میں ایک بچی کو مبینہ طور پر ریپ کا نشانہ بنانے کے بعد فرار ہوگیا تھا،پولیس۔ فوٹو: فائل

وکیل دفاع کے پرائیویٹ چیمبر میں گھس کر مدعی نے بچی کے ریپ کے مقدمے میں نامزد ملزم کو گولی مار کر قتل کردیا۔

ضلعی عدلیہ کے احاطے میں قائم وکیل دفاع کے پرائیویٹ چیمبر میں گھس کر مدعی نے بچی کے ریپ کے مقدمے میں نامزد ملزم کو گولی مار کر قتل کردیا۔

رپورٹ کے مطابق پولیس کا کہنا تھا کہ محمد سلیم عرف ملنگی 23 ستمبر کو ویرام گاؤں میں ایک بچی کو مبینہ طور پر ریپ کا نشانہ بنانے کے بعد فرار ہو گیا تھا۔جس پر پولیس نے سلیم کے خلاف پاکستان پینل کوڈ کی دفعہ 376 (جنسی استحصال) اور 511 (ایسے جرم کے ارتکاب کی کوشش جس کی سزا عمر قید یا اس سے کم مدت کے لیے سزائے قید ہے) کے تحت مقدمہ درج کیا تھا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں