کینیڈین سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت

پاکستانی تنظیمیں اپنے جملہ وسائل کو یکجا کر کے کنسورشم تشکیل دیں، پاکستانی ہائی کمشنر رضا بشیر تارڑ


Numainda Express October 10, 2020
پاکستانی تنظیمیں اپنے جملہ وسائل کو یکجا کر کے کنسورشم تشکیل دیں، پاکستانی ہائی کمشنر رضا بشیر تارڑ۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD: کینیڈا میں پاکستان ہائی کمشنر رضا بشیر تارڑنے شمالی امریکا کی پاکستانی تنظیموں کو سرمایہ کاری کی دعوت دی ہے۔

پاکستان ہائی کمشنر رضا بشیر تارڑنے شمالی امریکا کی پاکستانی تنظیموں کو پاکستان میں طویل المعیاد منصوبوں میں سرمایہ کاری کی دعوت دی ہے۔ گذشتہ روز جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ملاقات کے دوران ایڈمنٹن، البرٹا سے تعلق رکھنے والی معروف کاروباری و سماجی شخصیت مبین احمد کے علاوہ عطا الرحمن سید اور کینیڈا پاکستان ایسوسی ایشن نیشنل کیپٹل ریجن کی صدر صدف ابراہیم موجود تھیں۔

اعلامیہ کے مطابق اس موقع پر کینیڈا میں تعینات پاکستانی ہائی کمشنر رضا بشیر تارڑ نے کہا کہ پاکستانی تنظیمیں اپنے جملہ وسائل کو یکجا کر کے کنسورشم تشکیل دیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں