پاک افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے کنٹینرز کی 100 فیصد اسکیننگ ختم کردی گئی

پاک افغان جوائنٹ چیمبر آف کامرس نے ایس آر او نمبر 475 کے خاتمے کا خیر مقدم کیا ہے


Ehtisham Mufti October 12, 2020
پاک افغانستان جوائنٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے(فوٹو، فائل)

وفاقی حکومت نے پاک افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے کنٹینرز کی سو فی صد اسکیننگ ختم کردی۔

یہ اقدام پاک افغان جوائنٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی تجویز پر اٹھایاگیاہے کیوں کہ 100 فی صد اسکیننگ پر عمل درآمد سے ٹرانزٹ کے ذریعے آنے والی اشیاء کے خراب ہونے اور کارگو کی ترسیل میں تاخیر سے اے ٹی ٹی کاروبار سے منسلک مقامی وافغان تاجروں کو مالی نقصانات سے دوچار ہوناپڑرہاتھا۔

پاک افغان جوائنٹ چیمبر آف کامرس نے مذکورہ اقدام کا خیرمقدم کرتے ہوئے پاکستان اور افغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے حجم کو بڑھانے کے لیے ٹرانزٹ ٹریڈ پرڈیمریج و ڈیٹینشن کی چھوٹ کے ساتھ پی ٹی ٹی اے اور پی ٹی اے مسودے پر نظرثانی سمیت دیگر مسائل کے فوری حل کی بھی تجویز دی ہے۔

پاک افغانستان جوائنٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے چیئرمین زبیر موتی والا نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان کاروبار میں سہولتیں فراہم کرنا اور پی اے جے سی سی آئی کی جانب سے سرحد پار کاروبار میں درپیش مسائل پر توجہ دینے اور انھیں ممکنہ حد تک حل کرنے پر قومی اسمبلی کی ٹاسک فورس کی کاوشوں کو سراہا ہے۔

زبیر موتی والا نے افغانستان کو جانے والے کنٹینر پر راہداری برائے افغانستان (ان ٹرانزٹ ٹو افغانستان) کی نشاندہی کے بعد ایس آر او نمبر475 کو ختم کرنے کے اعلان کو خوش آئند قراردیا ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں