وزارت داخلہ نے افغانستان کیلیے نئی ویزا پالیسی جاری کر دی

نئی ویزا پالیسی کے نفاذ کیلیے مزید اجلاس بھی بلائے جائیں گے تا کہ عملدرآمد کے دوران درپیش مسائل کو حل کیا جا سکے۔


حیدر نسیم October 14, 2020
نئی ویزا پالیسی کے نفاذ کیلیے مزید اجلاس بھی بلائے جائیں گے تا کہ عملدرآمد کے دوران درپیش مسائل کو حل کیا جا سکے۔فوٹو : فائل

وزارت داخلہ نے افغانستان کیلیے نئی ویزا پالیسی جاری کر دی۔

وزارت داخلہ نے افغانستان کیلیے نئی ویزا پالیسی جاری کر دی ہے جب کہ 29ستمبر 2020 کو وفاقی کابینہ نے منظوری دی تھی، پاک افغان پارلیمانی گروپ سمیت تمام فریقین کی رائے کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

نئی ویزا پالیسی کے نفاذ کیلیے مزید اجلاس بھی بلائے جائیں گے تا کہ عملدرآمد کے دوران درپیش مسائل کو حل کیا جا سکے، پالیسی میں نادرا کی طرف سے جن افغان مہاجرین کو پروف آف رجسٹریشن کارڈ جاری کیا گیا، ان کیلیے ایک مرتبہ کیلیے خصوصی رعائت دی گئی۔

رضاکارانہ طور پر پروف آف رجسٹریشن کارڈ سرنڈر کرنے والوں کو بدلے میں وزارت سفیران کی سفارش پر پاکستان میں قانونی اسٹے کے لیے ویزا جاری کر دیا جائے گا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں