سندھ سے احساس محرومی کا خاتمہ اولین ترجیح ہے ممنون حسین

یوتھ پروگرام کے تحت مزید قرضے بھی دیے جائیں، صدر مملکت سے ن لیگی وفد کی ملاقات


Nama Nigar December 21, 2013
حکومت کی اولین ترجیحات میں عوام کے مسائل کو حل کرنا ہے۔ فوٹو: فائل

صد مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ سندھ کے عوام کا احساس محرومی ختم کرنا اور انھیں ریلیف دیناحکومت کی اولین ترجیح ہے۔

ضلع حیدر آباد سمیت اندرون سندھ کی عوام کا احساس محرومی کاخاتمہ کیا جائے گا۔ یوتھ پروگرام کے تحت دیگر لون بھی دیے جائینگے۔ یہ بات انھوں نے مسلم لیگ ن ضلع حیدر آباد کے صدر حنیف صدیقی سے ملاقات کے دوران کہی۔ ممنون حسین نے کہا کہ حکومت کی اولین ترجیحات میں عوام کے مسائل کو حل کرنا ہے۔

 photo 1_zps8e054979.jpg

جس کے لیے وہ کوشاں ہیں اور یوتھ پروگرام کے تحت جلد دیگر لون بھی متعارف کرائے جائینگے۔ ضلع حیدر آباد سمیت اندرون سندھ کے لوگوں کیبنیادی مسائل کو حل کرایا جائیگا۔ طلباء کے لیے وظائف کا اعلان کیا جائیگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں