ڈیولپمنٹ پلان 182013 کواسی ماہ فائنل کردینگے احسن اقبال

ویژن 2025لانگ ٹرم، مقصد اعلی معیارزندگی وخوشحال پاکستان ہے، ورکشاپ سے خطاب


Commerce Reporter December 21, 2013
تمام ترقیاتی شعبوں میں پلاننگ کے معیار کو جانچنے کے لیے ایک روڑ میپ برائے ڈیولپمنٹ تیار کرے،پنجاب حکومت کو ہدایت۔ فوٹو: فائل

لاہور: وفاقی وزیر برائے پلاننگ، ڈیولپمنٹ و ریفارمز پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان کی تعمیر و ترقی کے ضمن میں ملک کو متوازن معاشی راستے پرلانے کے لیے تمام صوبوں کی مشاورت سے ویژن2025 کے تحت اپنے 11ویں 5سالہ ڈیولپمنٹ پلان 2013-18 کو اس سال کے آخر میںحتمی شکل دے گی۔

ان خیالات کا اظہارانہوں نے ایک روزہ صوبائی مشاورتی ورکشاپ برائے ویژن 2025 اور 5 سالہ ڈیولپمنٹ پلان 2013-18 سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس میں وفاقی وصوبائی حکام، نجی شعبے کے نمائندوں اور دیگر اسٹیک ہولڈرز نے شرکت کی۔ ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ ویژن2025 ملکی طویل مدتی ترقی کا نمونہ ہے جس کے ذریعے سے عوام کے اعلی معیارزندگی کو یقینی بنانااور انہیں خوشحال پاکستان دینا مقصود ہے۔

 photo 6_zpsdd418ca3.jpg

انہوں نے حکومت پنجاب کو ہدایت کی وہ تمام ترقیاتی شعبوں میں پلاننگ کے معیار کو جانچنے کے لیے ایک روڑ میپ برائے ڈیولپمنٹ تیار کرے اور یہ پلان قومی سطح کی اہم دستایزات کا حصہ تصور کیا جائے گا۔ اس سے قبل چیئرمین پنجاب پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ بورڈمحمد عرفان الہی نے استقبالیہ خطاب کے دوران کہا کہ صوبائی مشاورتی ورکشاپ 7 بڑے نکات پر مشتمل ہے جن میںانرجی سیکیورٹی، خودانحصاری، متوازن نمو، انسانی وسماجی سرمایہ، ویلیو ایڈیشن اینڈ کمپیٹیٹونیس پروڈکشن سیکٹر، جدید انفرااسٹرکچر، ایس ایم ای و پرائیویٹ سیکٹرگروتھ اور سیکیورٹی، ادارتی ریفارمز و جمہوری گورننس شامل ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں