22 ملین کا فراڈ کرنے پر پاکستان پوسٹ آفس کے دو افسران گرفتار

زوارالحسن اور محمد فیم نے الیکٹرسٹی بلوں کی مد میں 22 ملین سے زائد کا فراڈ کیا، ذرائع


طالب فریدی October 16, 2020
زوارالحسن اور محمد فیم نے الیکٹرسٹی بلوں کی مد میں 22 ملین سے زائد کا فراڈ کیا، ذرائع

PARIS: ایف آئی اے نے پاکستان پوسٹ آفس کے دو افسران کو 22 ملین روپے کا فراڈ کرنے پر گرفتار کرلیا ۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ایف آئی اے کرائم سرکل کو اطلاع ملی تھی کہ رحیم یار خان سے تعلق رکھنے والے پوسٹ آفس کے دو افسران زوارالحسن اور محمد فیم نے الیکٹرسٹی بلوں کی مد میں 22 ملین سے زائد کا فراڈ کیا ہے یہ دونوں افسران لوگوں سے پیسے وصول کر لیتے۔

یہ افسران پیسے وصول کرنے کے بعد فیک انٹری ریکارڈ میں کرتے اور رقم مین اکاؤنٹ میں جمع نہیں کرتے تھے جس کی وجہ سے لوگوں کو ہر ماہ واجبات کی صورت میں بل وصول ہوتے جس کی کئی بار شکایت بھی درج کرائی گئی مگر جنرل پوسٹ افس کے اعلی حکام نے بھی ان کے خلاف کارروائی نہیں کی۔

تمام واقعے کی اطلاع اب ایف ائی اے کو ملی جس پر ایف آئی اے کی ٹیم نے رحیم یار خان میں پوسٹ آفس پر چھاپہ مار کر ان کو گرفتار کرلیا اور ان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دیں ملزمان کے قبضے سے بجلی کے بلوں کا ریکارڈ بھی قبضہ میں لے لیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں