نواب شاہ میں گیس کا بل ادا نہ کرنے پر بھائی نے بھائی کو قتل کردیا

دولت کالونی کا وزیر ملاح گیس کابل ادا نہ کرنے پر مشتعل، بشیر پر خنجر برسا دیے، ملزمان گرفتار


Nama Nigar October 18, 2020
دولت کالونی کا وزیر ملاح گیس کابل ادا نہ کرنے پر مشتعل، بشیر پر خنجر برسا دیے، ملزمان گرفتار۔ فوٹو: فائل

SEOUL: گیس کا بل ادا نہ کرنے پر بھائی نے بھائی کو قتل کردیا تاہم پولیس نے ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ہفتے کی صبح ایئرپورٹ تھانے کی حدود میں واقع دولت کالونی میں وزیر ملاح نے اپنے چھوٹے بھائی بشیر ملاح کو سوئی گیس کا بل ادا نہ کرنے پر مشتعل ہوکر خنجر کے وار کرکے شدید زخمی کردیا جسے تشویشناک حالت میں پیپلز میڈیکل کالج و اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

ایئرپورٹ پولیس نے وزیر ملاح، عجب ملاح اور وحید ملاح کو حراست میں لے کر حوالات میں بند کردیا اور رپورٹ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں