مغلپورہ زیادتی کیس متاثرہ بچی کی مکمل صحت یابی معمہ بن گئی

دوسے زائد آپریشن ہوچکے ایک اورسرجری ہونا باقی ہے جو غیرمعینہ مدت تک ملتوی کر دی گئی


Yousuf Abbasi December 21, 2013
دوسے زائد آپریشن ہوچکے ایک اورسرجری ہونا باقی ہے جو غیرمعینہ مدت تک ملتوی کر دی گئی :فوٹو:فائل

ISLAMABAD: صوبائی دارالحکومت کے علاقے مغلپورہ کی رہائشی اور جنسی تشدد کا شکار 5سالہ بچی کی مکمل صحت یابی تاحال ایک معمہ بنی ہوئی ہے ،اسے معالجین کی جانب سے مکمل صحت یاب قرارنہیں دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق 3 ماہ قبل بچی کو تشدد کے بعد پہلے سرگنگارام اسپتال اوربعدازاں سروسز ہسپتال داخل کرایا گیا جہاں وہ تاحال علاج کی منتظر ہے اورڈاکٹروں کی ہدایت کے مطابق مریضہ کے دوسے زائد آپریشن ہوچکے ہیں تاہم مکمل صحت یابی کے لیے اس کا ایک اورآپریشن(سرجری)ہونا ابھی باقی ہے جس کے لیے مریضہ کو گزشتہ روز سروسز ہسپتال میں لایا گیا تاہم اسے سرجری کے لیے فی الحال قابل نہ سمجھتے ہوئے سرجری کوغیرمعینہ مدت تک ملتوی کردیا گیا ہے۔

 photo 4_zps6167fe09.jpg

سروسز ہسپتال کی ایم ایس ڈاکٹرریحانہ کا کہنا ہے کہ سردی کے موسم میں شدت آنے کے باعث مریضہ آپریشن کے قابل نہیں سمجھی جارہی کیونکہ اس وقت اس کو چسٹ پرابلم ہے اور وہ کھانسی میں مبتلا ہے اس حالت میں آپریشن نہیں کیاجاسکتا ہے اس لیے اسے دوائی دے کر واپس گھر بھیج دیاگیا ہے جبکہ مریضہ کی سرجری کرنے والے معالج ڈاکٹرساجد حمید ڈار کا کہنا ہے کہ مریضہ کے بارے میں کچھ بھی کہنا قبل ازوقت ہوگا ، اعلی حکام کی جانب سے ان کو مریضہ کے بارے میں مزید معلومات فراہم کرنے سے روک دیا گیا ہے ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں