بھول جائیں کیپٹن ر صفدرکوکس نے گرفتارکیا ان کا جرم دیکھا جائے شبلی فراز

کیپٹن (ر) صفدر نے پاکستان اورعوام کی توہین کی ہے اس لیے وہ گرفتارہوئے، وفاقی وزیر


ویب ڈیسک October 19, 2020
فضل الرحمان جس اسمبلی کو جعلی کہتے ہیں اسی سے صدربننے کی کوشش کی، شبلی فراز فوٹو: فائل

HYDERABAD: وفاقی وزیراطلاعات ونشریات سینیٹرشبلی فرازکا کہانا تھا کہ کیپٹن (ر) صفدرکوکس نے گرفتارکیا اسے بھول جائیں، ان کا جرم دیکھا جائے۔

پشاورمیں صوبائی وزیرشوکت یوسفزئی کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران شبلی فراز کا کہنا تھا کہ حکومت اپوزیشن کی جلسیوں سے خوفزدہ نہیں ہے، جواب دینا ہمارا فرض ہے تاکہ صورت حال واضح رہے، بنارسی ٹھگوں کے ٹولے کا مقصد پاکستان کوپیچھے دھکیلنا ہے، 2018 کے الیکشن میں عوام نے ان عناصر کو مسترد کیا، یہ عناصراپنی لوٹ مار اور کرپشن کا تحفظ چاہتے ہیں، یہ کاروباری لوگ تھے انھوں نے اپنی سہولت کے مطابق نظام چلایا، انہوں نے ذاتی مفادات کے لیے ملک کے وسائل کو لوٹا اور اداروں کو مفلوج کیا، ملک میں جتنے بھی ادارے تھے انہیں بتدریج تباہ کیا گیا۔ اپوزیشن نے ایف اے ٹی ایف قانون پر بلیک میل کرنے کی کوشش کی،یہ چاہتے ہیں ایک ارب سے کم کی رقم کامعاملہ کرپشن میں نہ شمارکیا جائے۔

مولانا فضل الرحمان پرتنقید کرتے ہوئے شبلی فرازکا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان نے رٹ لگا رکھی ہے کہ یہ اسمبلی جعلی ہے، مولانا فضل الرحمان جس اسمبلی کو جعلی کہتے ہیں اسی سے صدربننے کی کوشش کی، وہ طویل عرصہ کشمیرکمیٹی کے چیئرمین رہے لیکن اس کاز کے لیے کیا کیا؟۔

شبلی فرازکا کہنا تھا کہ ایک نوسربازخود کو بیمار بنا کرملک سے باہرچلا گیا، نوازشریف قانون سے بالاتر نہیں ہے ، انہیں واپس آکر جواب دینے چاہییں، نوازشریف کی واپسی کیلیے حکومت اقدامات کرے گی، انہیں واپس لاکر عام جیل میں ڈالیں گے۔ کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی گرفتاری پرشبلی فراز نے کہا کہ قائداعظم کے مزار پر ہلڑبازی کوئی برداشت نہیں کرسکتا، کیپٹن (ر) صفدرنے پاکستان اورعوام کی توہین کی ہے اس لیے وہ گرفتارہوئے، انہیں کس نے گرفتارکیا اسے بھول جائیں، ان کا جرم دیکھیں اوراس کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں