قومی ٹی ٹوئنٹی کپ فخر زمان کے 420 رنز شاہین آفریدی کی20 وکٹیں

ایونٹ میں90لاکھ روپے کی انعامی رقم تقسیم کی گئی،فاتح ٹیم خیبرپختونخوا کو50لاکھ اوررنرزاپ سدرن پنجاب کو25لاکھ روپے ملے۔


Sports Reporter/Zulfiqar Baig October 20, 2020
ایونٹ میں90لاکھ روپے کی انعامی رقم تقسیم کی گئی،فاتح ٹیم خیبرپختونخوا کو50لاکھ اوررنرزاپ سدرن پنجاب کو25لاکھ روپے ملے۔ فوٹو:فائل

قومی ٹی ٹوئنٹی کپ میں فخر زمان نے 420 رنز جب کہ شاہین آفریدی نے 20 وکٹیں حاصل کیں۔

قومی ٹی ٹوئنٹی کپ میں مجموعی رن ریٹ 8.93 گذشتہ تمام ایڈیشنز سے زیادہ رہا۔ اس سے قبل 2017 اور 2019 میں یہ8.34 تھا، مجموعی طور پر 15 مرتبہ 200 سے زائد رنز بنے۔

اس بار دوسرا فائنل ہوا جس میں یہ سنگ میل عبور ہوا، خیبرپختونخوا کے فخر زمان420 رنز کے ساتھ بہترین بیٹسمین ثابت ہوئے، شاہین شاہ آفریدی 20 وکٹیں حاصل کرکے بیسٹ بولر قرار پائے، قومی ٹی ٹوئنٹی کپ سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ وکٹ کیپر بیٹسمین کامران اکمل کے پاس ہے۔ انھوں نے 2017 میں 432 رنز بنائے تھے۔

سدرن پنجاب کے مڈل آرڈر بیٹسمین خوشدل شاہ نے 35گیندوں پر ایونٹ کی تیز ترین سنچری کا ریکارڈ اپنے نام کیا،انھوں نے ٹورنامنٹ میں 177.45 کے اسٹرائیک ریٹ سے رنز بنائے، سب سے زیادہ 25 چھکے بھی لگائے۔ ایونٹ میں 90 لاکھ روپے کی انعامی رقم تقسیم کی گئی، فاتح ٹیم خیبرپختونخوا کو50 لاکھ اوررنرز اپ سدرن پنجاب کو25 لاکھ روپے ملے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں