آپریشن کے ذریعے دو بہنوں کو جنس تبدیل کرکے لڑکا بنادیا گیا

اس فیملی کی 9 بیٹیاں ہیں جن میں ان 2 کی جسمانی ساخت غیر معمولی تھی، پروفیسر امجد چوہدری


شبیر حسین October 22, 2020
پمز میں آپریشن کے ذریعے دو بہنوں کی جنس تبدیلی کردیا گیا(فوٹو، فائل)

ATLANTA: پمز اسپتال میں کام یاب آپریشن کے ذریعے دو بہنوں کی جنس تبدیل کردی گئی۔

پمز اسپتال کے پروفیسر ڈاکٹر امجد چوہدری کا ایکسپریس سے گفتگو میں کہنا تھا کہ گجرات کی دو بہنوں کو غیر معمولی جسمانی ساخت کے باعث پمز ہسپتال لایا گیا تھا۔ اس فیملی کی 9 بیٹیاں ہیں جن میں ان 2 کی جسمانی ساخت غیر معمولی تھی۔

ڈاکٹر امجد کا کہنا تھا کہ ان دونوں بہنوں کی جسمانی خدوخال غیر معمولی تھے۔ان کے ٹیسٹ سے معلوم ہوا کہ یہ دونوں اے ''ٹیپیکل جینیٹیلیا'' ہیں۔ واضح رہے کہ اس کیفیت میں جنسی اعضا واضح نہیں ہوتے اور لڑکا اور لڑکی ہونے کا تعین نہیں کیا جاسکتا۔ انسانوں میں یہ کیفیت شاذ و نادر ہوتی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ آپریشن سے قبل ان کی نفسیاتی کونسلنگ کی گئی، پھر والدین اور ان کی مرضی سے ان کو آپریشن کے ذریعے مرد بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔



تمام درکار ٹیسٹ کے بعد 29 ستمبر کو بشری کا آپریشن کیا گیا جبکہ 9 اکتوبر کو وافیہ کا آپریشن کیا۔گیا۔آپریشن کے بعد اب ان کی جنس تبدیل کردی گئی ہے۔اور آج ان کو ہسپتال سے ڈسچارچ کردیا ہے۔ڈاکٹر امجد کا کہنا ہے کہ اب آپریشن کروانے والی بہنیں اور ان کے گھر والے بہت خوش ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں