سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے لئے کاغذات نامزدگی کی چھپائی اور تقسیم کا عمل مکمل

پرنٹنگ کارپوریشن نے انگریزی، اردو اور سندھی میں 11لاکھ کاغذات نامزدگی چھاپ کر الیکشن کمیشن کے حوالے کردیئے۔


Syed Ashraf Ali December 22, 2013
ریجنل الیکشن کمشنرز کاغذات نامزدگی کے بیگ بنا کر پیر و منگل تک متعلقہ ریٹرننگ افسران میں پہنچا دیں گے ۔ فوٹو: فائل

صوبائی الیکشن کمیشن نے سندھ میں بلدیاتی انتخابات 2013کے انعقاد کیلیے کاغذات نامزدگی کی چھپائی اور تقسیم کا عمل مکمل کرلیا ہے۔ہر ضلع کے ریٹرننگ افسران کے دفاتر سے کاغذات نامزدگی کا اجرا24دسمبر سے ہوگا جبکہ وصولیابی 26دسمبر تا 29دسمبر تک کی جائی گی۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے پی سی آیس آر کو 25کروڑ روپے مخصوص انک پیڈ اور سیاہی کی تیاری کیلیے جاری کردیے گئے ہیں جس کے نتائج مقناطیسی سیاہی سے بہتر ہونگے، صوبائی الیکشن کمشنر طارق قادری نے بتایا کہ الیکشن کمیشن کی ہدایت پر پرنٹنگ کارپوریشن آف پاکستان نے جمعہ تک مختلف مراحل میں 11لاکھ کاغذات نامزدگی کی انگریزی، اردو اور سندھی زبانوں میں چھپائی مکمل کرکے الیکشن کمیشن کے حوالے کردی تھی۔



الیکشن کمیشن کی صوبائی انتظامیہ نے دو دنوں میں11لاکھ کاغذات نامزدگی کراچی، حیدرآباد،سکھر، لاڑکانہ اور میر پورخاص ڈویژنز کے متعلقہ ریجنل الیکشن کمشنرز کے دفاتر میں تقسیم کردیے، انھوں نے بتایا کہ ریجنل الیکشن کمشنرز کاغذات نامزدگی کے بیگ بنا کر پیر و منگل تک متعلقہ ریٹرننگ افسران میں پہنچا دیں گے، فارم کی کوئی قیمت مقرر نہیں کی گئی ہے، انھوں نے کہاکہ الیکشن کمیشن بلدیاتی انتخابات میں مقناطیسی سیاہی کے استعمال کے بجائے مخصوص انک پیڈ اور سیاہی استعمال کریگا جس کے رزلٹ مقناطیسی سیاہی سے بہتر ہونگے، اس ضمن میں پی سی ایس آئی آر کو 25کروڑ روپے جاری کردیے گئے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں